کولگام اوربڈگام پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف مہم

5افراد گرفتار،چرس ،نشیلی ادویات اورٹیکیاں برآمد :پولیس

کولگام ،بڈگام:۱۱،فروری: کولگام پولیس میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی میں 3افراد کو گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے ممنوعہ مادہ برآمد کیا ۔جے کے این ایس کوپولیس ذرائع نے بتایاکہ کولگام میں آلوستو آلوسٹو علاقے میں ناکہ چیک کے دوران پولیس کی ٹیم نے ایک ٹرک گاڑی زیر نمبر JK14A-9455 کو روک لیا جس میں2افرادسوار تھے جن کی شناخت مہندر سنگھ اور ہرپال سنگھ ساکنان آر ایس پورہ جموں کے بطورہوئی ۔دوران تلاشی ،ان کے قبضے سے 1.5گرام چرس برآمد کر لیاگیا۔ منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے پولیس اسٹیشن قاضی گنڈ منتقل کردیا گیا جہاں وہ زیر حراست ہےں۔اس سلسلے میں قانون کے متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر نمبر 25/2021پولیس اسٹیشن قاضی گنڈ میں درج کیا گیا اور معاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ۔ذرائع نے بتایاکہ آلوسٹو کولگام میں ہی ایک اور کارروائی میں ایک مشتبہ شخص ریاض احمد ڈار ساکن ہرناگ اننت ناگ کی تلاشی لی گئی اور اس کے قبضے سے 100گرام چرس برآمد کر لیاگیا۔ملزم کو گرفتار کرکے تھانہ قاضی گنڈ منتقل کردیا گیا جہاں وہ زیر حراست ہے۔اس سلسلے میں قانون کے متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر نمبر26/2021درج کرکے پولیس اسٹیشن قاضی گنڈ میں مقدمہ درج کیا گیا اور معاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ۔پولیس ذرائع نے مزیدبتایاکہ وسطی ضلع بڈگام میں ،حیدر پورہ علاقہ کے قریب ناکہ چیکنگ کے دوران ایک گاڑی زیر نمبرJK01X-6788 کو روکا گیاجس میں2 افراد سوارتھے۔ توفیق احمد بٹ ساکن ٹانگ پورہ بٹہ مالو اور جاوید احمد ڈار ساکن اومپورہ بڈگام کی تلاشی لی گئی اوران کے قبضے سے کوڈین کی15 بوتلیںاور نشیلی ادویات کی 225 ٹیکے برآمد کئے گئے۔ دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے تھانہ بڈگام منتقل کردیا گیا جہاں وہ زیر حراست ہیں۔جرائم کےلئے استعمال میں استعمال ہونے والی گاڑیوں کو بھی قبضے میں لے لیا گیا ۔

Comments are closed.