تانگہ سٹی میںسوپور قصبہ میںتانگہ چلانے پر پابندی عائد ؛ تانگہ سواری کیلئے مشہور ٹاون کی قدیم اس نشانی ختم کرنے پر متعلقہ افراد میں مایوسی
سرینگر/10فروری: سوپور ٹاون جو تانگہ کیلئے وادی میں مشہور ہے میں اب تانگہ چلانے پر پابند عائد کردی گئی ہے ۔ سوپور ٹاون میں تانگہ لانے والوں کے خلاف اب ٹریفک قوانین کے تحت کارروائی کی جاسکے گی ۔ کرنٹ نیو آف انڈیا کے مطابق قصبہ سوپور جس کو چھوٹا لندن یا اپل ٹاون کے نام سے بھی جانا جاتا ہے میںکی شناخت تانگہ سٹی کے بطور پر بھی تھی تاہم اب یہاں تانگہ چلانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔ اس سلسلے میں سب ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے قصبہ میں تانگہ چلانے پر مکمل پابندی عائد کردی ہے ۔ ٹاون میں ٹریفک جامنگ سے بچنے کیلئے اس قدیم روایت کو ختم کردیا گیا ہے ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ گھوڑا گاڑی قصبہ میں ٹریفک جام کی ایک بہت بڑی وجہ تھی جس کیلئے تانگہ چلانے پر پابندی لگائی گئی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ اس سے پہلے چھاپڑی فروشوں اور ریڈہ بانوں کیلئے الگ جگہ مختص رکھی گئی تھی تاہم تانگہ کی وجہ سے ٹریفک جام جاری رہتا تھا ۔ انہوںنے کہا کہ تانگہ چلانے والوں کو سرکاری سکیم کے تحت روز گار کیلئے امداد فراہم کی جائے گی ۔ ادھر قصبہ میں سوپور چلانے والوں نے کہا کہ اگر یہ قدیم زمانے سے چلا آرہا ہے اور اس سے قصبہ میں ایک الگ پہنچان بنی ہوئی تھی ۔ انہوںنے کہا کہ اس پر پابندی لگانے کے بجائے تانگہ چلانوں والوں کیلئے ایک الگ روٹ مرتب دینے کی ضرورت تھی انہوںنے کہا کہ ہمارے لئے یہ صرف روزگار کا وسیلہ نہیں تھا بلکہ سوپور کی شناخت کو قائم رکھنے میں بھی ہماری اس میں دلچسپی تھی۔
Comments are closed.