پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کو لیکر ؛ جموںمیں کانگریس کے کارکنوں اور لیڈران کا احتجاجی مارچ
سرینگر/10فروری: جموں میں کانگریس کارکنوںنے مودی سرکار کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف سخت احتجاجی مظاہرے کئے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جموں میں کانگریس کارکنوں نے مودی سرکار کے خلاف سخت احتجاجی مظاہرے کئے ۔ کانگریس پارٹی کے لیڈروں نے بدھ کے روز یہاں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہو رہے اضافے کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا۔احتجاجی مظاہرین ہوش میں آئو ، ہوش میں آئو مودی سرکار ہوش میں آئو کے نعرے لگارہے تھے ۔ احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ مودی سرکار اپنی ناکامیوں کو چھپانے اور اقتصادی حالت میں سدھار کیلئے غریب عوام کا خون چوس رہی ہے ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات میں اگر اضافہ کرنے سے اشیاء ضروریہ کی تمام چیزوں میں اب اضافہ ہوگا کیوں کہ ٹرانسپورٹیج کا چارج سبھی چیزوں پر عائد ہوگا۔ انہوںنے کہا کہ اسے غریب اور زیادہ غریب اور امیر اور زیادہ امیر ہوتے جارہے ہیں۔ اس موقع پر پارٹی کے سینئر لیڈر رمن بھلہ نے میڈیا کو بتایا کہ پٹرول، ڈیزل اور گیس کی قیمتوں میں کافی اضافہ ہورہا ہے۔انہوںنے کہا کہ اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کرنے سے اس کا اثر سیدھے غریب عوام پر پڑرہا ہے ۔
Comments are closed.