حزب اختلاف جماعتوں کے لیڈران کے چہرے 370کی منسوخی پر بھی مرجھاگئے تھے /نقوی

یہ جماعتیں ملک کو بدنام کرنے کی کوششوںمیںکبھی سرجیکل سٹرائک، کبھی سی اے اے اور اب کسان معاملے پر

سرینگر/06 فروری: مختار عباس نقوی نے کہا ہے کہ حزب اختلاف کی جماعیتیں ملک کو بدنام کرنے کی ناکام کوششوںمیں مصروف ہے کبھی جموں کشمیر سے دفعہ 370کی منسوخی پر شوروغل کبھی نام نہاد منھ بھرائی پر ہنگامہ تو کبھی سرجیکل اسٹرائیک پر سوال تو کبھی سی اے اے پر پروپیگنڈہ تو کبھی کورونا بحران میں عوامی صحت کے لئے کئے گئے اقدامات پر انہیں گمراہ کرنے کی کوشش اور اب زرعی قوانین پر’گمراہ گینگ‘ کچھ کسانوں کے کندھے پر بندوق رکھ کرملک کو بدنام کرنے اور کسانوں کے مفاد کااغوا کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔کرنٹ نیوز آ ف انڈیا مانیٹرنگ کے مطابق ملک کی حزب اختلاج جماعتوں کو لوگوںنے مسترد کردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ جماعتیں ملک کو بدنام کرنے میں ملوث ہے جنہوں نے وقت وقت پر مودی سرکار کی نکتہ چینی کی ہے ۔ عباس نے کہا کہ ان جماعتوں کے اُس وقت بھی چہرے مرجھائے گئے جب ایک بڑے فیصلے میں سرکار نے جموں کشمیر سے دفعہ 370ختم کیا تھا۔مختار عباس نقوی نے کہا کہ کبھی نام نہاد منھ بھرائی پر ہنگامہ تو کبھی سرجیکل اسٹرائیک پر سوال تو کبھی سی اے اے پر پروپیگنڈہ تو کبھی کورونا بحران میں عوامی صحت کے لئے کئے گئے اقدامات پر انہیں گمراہ کرنے کی کوشش اور اب زرعی قوانین پر’گمراہ گینگ‘ کچھ کسانوں کے کندھے پر بندوق رکھ کرملک کو بدنام کرنے اور کسانوں کے مفاد کااغوا کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر و مرکزی وزیرمختار عباس نقوی نے اپوزیشن کو ہدف تنقید بناتے ہوئے ہفتہ کو کہا کہ عوام کے ذریعہ مسترد اپوزیشن سیاسی پارٹیاں گزشتہ 6 سالوں سے ہندوستان کی شبیہ خراب کرنے میں مشغول ہیں۔ کانپور میں مرکزی بجٹ 2021۔22 کے ضمن میں سیمینار اورپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسے سازشی سپاری کا ملکی عوام کے عزائم نے وقت وقت پر سبق سکھایا ہے۔ ایسے سازشی شاطروں کے مرجھائے چہرے اس بات کا ثبوت ہیں کہ ان کی سبھی کوششوں کو عوام نے نظرانداز کردیا ہے۔مختار عباس نقوی نے کہا کہ کبھی نام نہاد منھ بھرائی پر ہنگامہ تو کبھی سرجیکل اسٹرائیک پر سوال تو کبھی سی اے اے پر پروپیگنڈہ تو کبھی کورونا بحران میں عوامی صحت کے لئے کئے گئے اقدامات پر انہیں گمراہ کرنے کی کوشش اور اب زرعی قوانین پر’گمراہ گینگ‘ کچھ کسانوں کے کندھے پر بندوق رکھ کرملک کو بدنام کرنے اور کسانوں کے مفاد کااغوا کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔مرکزی وزیر نے کہا کہ کچھ لوگوں کے تمام تر سیاسی ہتھکنڈوں کے باوجود عوام نے سال ل2014 میں وزیر اعظم نریندر مودی اور این ڈی اے پر اعتماد کا اظہار کیا اور سادہ اکثریت سے حکومت بنی۔ 2019 میں دوبارہ اس سے بڑھ کر اکثریت سے نوازا۔ اس دوران ہوئے اسمبلی، پنچایت و مقامی انتخابات میں مودی حکومت کی پالیسیوں پر مہر لگائی ہے۔مختار عباس نقوی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے’ سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس‘ فارمولے نے کریمنل سازش کے کرداروں کو بے نقاب کیا ہے۔ دنیا وزیر اعظم مودی کے چو طرفہ ترقی کی قائل ہوئی ہے۔ وزیر اعظم مودی سماج کے ہر طبقے کی ترقی و برابر کی حصے داری کے لئے مسلسل کام کرتے رہے ہیں۔مرکزی وزیر نے کہا کہ جب ہمارے سیکورٹی اہلکار نے گھس کر دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کی تو سرحد کے اس پار سے ثبوت طلب کئے جانے لگے اور سرحد کے اس پار سے بھی قدیم پارٹی کے لیڈر سوال کھڑے کرنے لگے۔عباس نے کہا کہ حزب اختلاف جماعتوں کے لیڈران کے حق میں پاکستانی وزیر اعظم نے بھی بیان دیا تھا جو کہ ان کیلئے شرم کی بات ہے ۔

Comments are closed.