بھار ت تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ بہتر ی ہمسائیگی کا خواہشمند لیکن ہمارے اندرون معاملات میں کسی ملک کو مداخلت کا حق نہیں / نائب صدر ہند

سرینگر/06 فروری: بھارت کے اندرون معاملات میں کسی بھی ملک کو مداخلت کرنے کا کوئی حق نہیں بنتا ہے کہ بات کرتے ہوئے نائب صدر ہند وینکیا نائڈو نے کہا کہ جموں کشمیر کے معاملات پر کسی بھی فریق کو کچھ کہنے کی اجازت نہیںدی جا سکتی ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق پاکستان کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیر کے پروگرام پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے نائب صدر ہند ایم وینکیا نائڈو نے بتایا کہ جموں کشمیر بھارت کے اندورنی معاملات ہے ۔ اور اس طرح کے معاملات میں کسی کو مداخلت کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ میں واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ بھارت کے اندرونی معاملات میں کسی کو مداخلت کی اجازت نہیں دی جائے گئی ۔ انہوں نے بتایا کہ بھارت کے جو بھی معاملا ت و مسائل ہونگے ان میں مداخلت کرنے کی کوئی بھی کوشش بھارت کیلئے قابل قبول نہیں ہے اور ہمسائیہ ممالک کو کوئی حق نہیں بنتا ہتے کہ وہ ہمارے کسی معاملے میں ٹانگ آڑائے ۔ انہوں نے بتایا کہ بھار ت تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ بہتر ی ہمسائیگی کا خواش رکھتا ہے لیکن اس کا یہ قطی مطلب نہیں ہے کہ ہم اپنے اندرون معاملات میں داخل دینے کی انہیں اجازت دیں گے ۔

Comments are closed.