جموں اور اننت ناگ پولیس کی مشتر کہ کارورائی ؛لشکر مصطفیٰ کمانڈر جس کی ایم 4رائفل کے ساتھ تصویر وائرل ہوئی تھی گرفتار
سرینگر/06 فروری: جنوبی ضلع شوپیان سے تعلق رکھنے والا اعلیٰ جنگجو جس کی تصویر ایم 4رائفل سمیت سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی کو جموں میں گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد اننت ناگ اور جموں پولیس نے مشتر کہ طور پر جموں میں ایک خصوصی کارروائی عمل میںلائی جس دوران لشکر مصطفیٰ نامی جنگجو تنظیم کے ایک کمانڈر کو گرفتار کیا۔پولیس کے مطابق مذکورہ جنگجو تنظیم جیش کی ایک شاخ ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق خصوصی کارورائی کے دوران جنگجو کمانڈر کی گرفتاری عمل میںلائی گئی جس کی شناختہدایت اللہ ملک ساکنہ شرف پورہ شوپیان کے بطور ہوئی ہے ۔ پولیس کے مطابق ہدایت اللہ لشکر مصطفیٰ جنگجو گروپ کا چیف کمانڈر ہے اور یہ گروپ جیش کی ایک شاخ ہے۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہدایت اللہ ملک کی گرفتاری پولیس و سیکورٹی فورسز کیلئے بڑی کامیابی ہے ۔ ادھر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ہدایت اللہ کی گرفتاری بالائے زمین کارکنوں سے ملی تفصیلات کے بعد عمل میں لائی گئی جن کو حالیہ میں شوپیان کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا جس کے بعد ہدایت اللہ کو گرفتار کرنے کیلئے پولیس نے کارورائی تیز کر دی اور انہیں آج کامیابی ملی ۔ ہدایت اللہ کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ ان کی تصویر سوشل میڈیا پر ایم 4رائفل کے ساتھ وائرل ہو گئی تھی ۔
Comments are closed.