گاندربل میںمنشیات فروش اور 04 قمار بازگرفتار

رہاشی مکان سے ممنوعہ مادہ برآمد ، دائو پر لگائی گئی رقم بھی ضبط

سرینگر/04 فروری: منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے گاندربل پولیس نے رہاشی مکان پر چھاپہ مار کر وہاں سے باری مقدار میں منشیات برآمد کرکے ضبط کی۔پولیس نے 04 قمار بازوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے نقدی رقم اور تاش کے پتے بر آمد کیا۔ سی این آئی مانیٹر نگ کے مطابق گاندربل پولیس نے ایس ڈی پی او کنگن کی صدارت میں ایس ایچ او گنڈ اور تحصیلدار کنگن کے ساتھ شکیل احمد ر ائنا ولد عبدل احد رائنا ساکن قسانہ پڑی ہریگن کی ر ہاشی مکان پر چھاپہ مار کر وہاں تلاشی شروع کی ۔ دوران تلاشی انہوںنے وہاں سے باری مقدار میں منشیات جس میں 10 کلو گرام گنجا ، 210 گرام چرس پوڈراور 58 گرام چرس جومکئی کے چھلکے میں تھا کو برآمد کر ضبط کر لیا گیا ۔ پولیس نے مذکورہ شخص کو گرفتارکرکے تھانہ پولیس گنڈ منتقل کیاجہاں وہ زیر حراست میں ہے تھانہ پولیس گنڈ نے اس سلسلے میں کیس زیر ایف آئی آرنمبر05/2021 متعلقہ دفعا ت کے تحت انداج کرکے مذید تحقیقات شروع کردی۔اسی دوران گاندربل پولیس نے 04 قمار بازوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے نقدی رقم اور تاش کے پتے بر آمد کیا۔ ایک مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر پولیس پوسٹ ناگبل کی پولیس پارٹی نے ڈی ایس پی ہیڈکواٹر عبدل مجید ( ک جے کے پی ایس ) کی صدارت میں شوہاما گاوں میں قمار بازوں کے آڈے پر چھاپہ مار کر چار قمار بازوں کو گرفتار کیا ۔ ان کی شناخت خضر محمد راتھر ولد ولی محمد راتھر ، فاروق احمد شیخ ولد عبدالسلام شیخ ، امتیاز احمد شیخ ولد حبیب اللہ شیخ اور غلام محمد وانی ولد غلام احمد وانی ساکنان شوہامہ ، گاندربل کے نام سے ہوئی ہے۔ ان کے قبضے سے تاش کے پتے اورنقدی 29,500 روپیہ جو داؤ پر لگائی گئی رقم ضبط کرلی گئی ہے۔ انہیںپولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا ہے جہاں وہ زیر حراست ہیں۔

Comments are closed.