مطالبات منوانے کیلئے جسمانی طور پر نا خیز افراد کی جموں میں بھوک ہڑتال شروع

ہمارے مطالبات جب تک حل نہیںہونگے ، بھوک ہڑتال ختم نہیں ہوگی / صدر

سرینگر/02فروری/سی این آئی// مطالبات منوانے کیلئے جموں کشمیر ہینڈی کپیڈ ایسوی ایشن نے منگل کو جموں میں غیر معائنہ عرصہ کیلئے بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے ۔ اس موقعہ پر ایسوسی ایشن کے صدر عبد الرشید بٹ نے کہا کہ مطالبات منوانے کیلئے سالو ں سے برسر جد و جہد ہے اور ابھی تک کسی بھی سرکار نے جسمانی طور نا خیز افراد کے مسائل و مطالبات حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں دی۔ سی این آئی کے مطابق جسمانی طور نا خیز افراد کی انجمن جموں کشمیر ہینڈی کپیڈ ایسوسی ایشن نے مطالبات منوانے کیلئے جموں میں منگل کو غیر معائنہ عرصہ کیلئے بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے ۔ اس موقعہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے صدر عبد الرشید بٹ نے بتایا کہ جموں کشمیر ہینڈی کپیڈ ایسوسی ایشن مطالبات منوانے کیلئے سالو ں سے برسر جد و جہد ہے اور ابھی تک کسی بھی سرکار نے جسمانی طور نا خیز افراد کے مسائل و مطالبات حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں دی۔ بار بار احتجاجی مظاہروں کے بعد بھی ہمیں صرف یقینی دہانیاں کے سوا کچھ بھی نہیں مل رہا ہے اور زمینی سطح پر بھی کوئی کام نہیں ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب چونکہ ایک بار پھر سرکار کی عدم توجہی پر جموں کشمیر ہینڈی کپیڈ ایسوسی ایشن نے کئی مرتبہ سرکار پر زور دیا کہ ان کے مسائل و مطالبات کو حل کئے جائیںتاہم آج تک زمینی سطح پر کچھ نہیںکیا گیا ۔ انہوںنے کہا کہ ہم نے سرکار کو یکم فروری تک ہی مہلت بھی دی تھی تاہم سرکار کی جانب سے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہ اٹھانے کے بعد ہم بھوک ہڑتال شروع کرنے پر مجبور ہو گئے ۔ بٹ نے کہا کہ چونکہ ہم نے بار بار مرکزی و جموں کشمیر کی سرکار پر زور دیا کہ جسمانی طور نا خیز افراد کے جو بھی مسائل و مطالبات ہے ان کو حل کیا جائے تاہم آج تک کوئی بھی قدم نہیں اٹھایا گیا جس کے نتیجے میں ہم احتجاجی مظاہروں کا سہارہ لینے پر مجبور ہوتے ہیں اگر اس بھوک ہڑتال میں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تو اس کی ذمہ داری لیفٹنٹ گورنر انتظامیہ اور محکمہ سوشل ویلفیئر پر عائد ہو گی ۔

Comments are closed.