سرینگر/یکم فروری: فارسٹ ڈویژن لنگیٹ کے شانو میں غیر قانونی طور پر لکڑی اسمگل کرنے کے خلاف اسمگلروں کی تلاش بڑے پیمانے پر شروع کردی ہے۔رینج آفیسر ماورنے جنگل اسمگلروں کے خلاف کیس درج ہے۔سی این آئی کے مطابق رینج آفیسر ماور محمد شفیع ملہ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ محکمہ جنگلات کو ذرائع سے ایک اطلاع موصول ہوئی تھی کہ ولرامہ قاضی آباد سے شانو لنگیٹ کی طرف ایک لوڈ کیرئیر روانہ ہواتھا جس میں غیر قانونی طور سے کاٹی گئی عمارتی لکڑی لدی ہوئی تھی۔جس کے بعد محکمہ جنگلات نے شانو کے مقام پر ایک ناکہ لگادیا ہے۔ جس دوران وہان سے ایک لوڈ کیرئیرزیر نمبرJK092724گزر گئی جس کے بعد ہی گاڑی کو روکنے کا اشارہ دیا گیا ہے۔تاہم ڈرائیورسمیت 3افراد اندھیرے کا فائدہ اٹھاکر جائے موقعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔جس دوارن 30مکعب فٹ عمارتی لکڑی ضبط کی گئی اور ملوث اسمگلروں کی تلاش بڑے پیمانے پر شروع کردیا گیا ہے جبکہ ضبط شدہ گاڑی اور عمارتی لکڑی فارسٹ کنٹرول روم لنگیٹ پہنچادی گئیاور ملوث اسمگلروں کی تلاش بڑے پیمانے پر شروع کردیا گیا ہے۔ اور اس میں ملوث افراد کے خلاف کیس درج کیا گیامحمد شفیع ملی نے اس کی تصدیق کرتے کہاکہ کسی کوسرسبز کی لوٹ کھسوٹ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔۔انہوںنے مزید کہا کہ ماور رینج میں سر سبز سونے کی لوٹ کھسوٹ میں ملوث اہلکاروں کو کسی بھی صورت میں بخشا نہیں جائے گا۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.