12اضلاع میں گپکار الائنس کے ڈی ڈی سی صدور ہوسکتے ہیں ؛ بھاجپاچھ اضلاع میں ، پیپلز کانفرنس ، کانگریس اور اپنی پارٹی بھی دعویدار

سرینگر/یکم فروری: جموں کشمیر میں گپکار الائنس 14میں سے 12اضلاع میںڈی ڈی سی صدور ہوسکتے ہیں جبکہ بھارتیہ جنتا پارٹی کا دعویٰ ہے کہ وہ چھ اضلاع میں ان کے صدور ہوں گے ۔ جبکہ پیپلز کانفرنس ،اپنی پارٹی نے بھی مختلف اضلاع میں اپنے صدور بنائے جانے کا دعویٰ کیا ہے ۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جموں و کشمیر کے بیس میں سے 14 اضلاع میں غیر بی جے پی ڈی ڈی سی صدر ہوسکتے ہیں۔ بارہ اضلاع میںگپکاراتحادکا ڈی ڈی سی صدر ہونے کا دعویدار ہے۔پیپلز کانفرنس اور کانگریس حال ہی میں اتحاد سے علیحدہ ہر ضلع میں صدر بنا سکتی ہے۔ جبکہ بھاجپا چھ اضلاع میں ڈی ڈی سی صدر کے عہدے پر قابض ہوسکتا ہے۔ الطاف بخاری کی زیرقیادت والی اپنی پارٹی پارٹی آزاد ممبروں کے ذریعے بھی صدر بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔ جموں ڈویژن میں بھی گپتا اتحاد کی چل رہی ہے۔ پونچھ ضلع میں کانگریس کو موقع مل سکتا ہے۔

Comments are closed.