اوڑی کے متعدد علاقوں میں دوسری مرتبہ مردہ پرندوں کو پایا گیا
تجرسوپور میں مردہ پرندوں کو پایا گیا علاقے میں سنسنی اور تشویش کی لہر
سرینگر/یکم فروری: سوپور میں سوموار کے روز کچھ پرندوںکو مردہ حالت میں پایا گیا جس کے نتیجے میں علاقے میں سنسنی کا ماحول پھیل گیا ۔ اس دوران ماہرین کی ایک ٹیم موقعے پر پہنچی جنہوںنے پرندوں سے نمونے حاصل کرلئے ہیں۔ادھر ضلع بارہمولہ کے اوڑی کے علاقہ گارکوٹ ، نمبلہ اور گوہلان سمیت متعدد علاقوں میں مردہ پرندوںکو پایا گیا جس کے نتیجے میں علاقہ میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی اسی طرح کے ایک اورواقعے میں 11 جنوری کو چولان ، ڈینی سیدان اور پیرن پلن گاؤں میں درجنوں پرندے مردہ پائے گئے تھے۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جموں صوبہ کے بعد اب وادی کشمیر میں بھی برڈ فلو کے آثار نظر آرہے ہیں ۔ سوموار کے روز لوگوںنے تجر سوپور میں کچھ پرندوں کو مردہ پایا ۔ مردہ پرندوں کے ملنے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی اور لوگوں میں برڈ فلو کے حوالے سے پریشانی ہوئی۔ اس دوران انتظامیہ نے ایک ٹیم فوری طور پر علاقہ کی طرف روانہ کی جنہوںنے مردہ پرندوں سے نمونے حاصل کرکے ان کو جانچ کیلئے بھیج دیا ہے ۔ اس سلسلے میں متعلقہ ذرائع نے بتایا کہ پرندوں سے نمونے حاصل کرلئے گئے ہیں اور اگر ان میں کوئی نمونہ مثبت پایا گیا تو علاقہ کیلئے احتجاجی تدابیر اُٹھائے جائیں گے اور گھریلو پرندوں اور پولٹری کی جانب بھی کی جائے گی ۔ دریں اثناء شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سرحدی قصبہ اوڑی میں ایک ماہ سے بھی کم عرصہ میں دوسری مرتبہ مردہ کوئوں کو پایا گیا جس کے نتیجے میں لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ مقامی لوگوں کے مطابق مردہ کوے گارکوٹ ، نمبلہ اور گوہلان سمیت دیہات میں مرنے والے پرندوں کو دیکھ کر مقامی لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پراسرار حالات میں مردہ پرندوں کو دیکھنے سے مقامی طورپرندے پالنے والے اور پولٹری مالکان میں تشویش پھیل گیا ہے جنہوںنے اپیل کی ہے اور ان سے پرندوں کی اصل موت کا پتہ لگانے کے لئے نمونے لینے کے لئے ایک ماہر ٹیم کو علاقے میں بھیجنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں انیمل ہسبنڈری کے ڈاکٹر طاہر غنی سے جب رابطہ کیا گیا تو انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ وہ معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم ٹیم علاقہ کی طرف روانہ کی ہے ۔انہوں نے پولٹری فارم مالکان کو اسٹاک کو ختم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے عہدیدار کا مزید کہنا ہے کہ فارم اسٹاکسٹس کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ محکمہ جانوروں سے متعلق غیر قانونی اجازت کے بغیر تازہ اسٹاک کی خریداری نہ کریں۔ پولٹری فارم کے مالکان کو یہ بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ اگر سرحدی علاقہ میں کہیں بھی پولٹری کی غیر معمولی اموات ہوتی ہے تو وہ مقامی حکام کو آگاہ کریں۔
Comments are closed.