یوٹی جموں کشمیر میں برڈ فلو کے مثبت کیس سامنے آنے کے بعد متعدد اضلاع میں پولٹری کی خریدوفروخت پر پابندی عائد، وادی میں نگرانی بڑھائی گئی

سرینگر/یکم فروری: جموں کشمیر میں برڈ فلو کے مثبت کیس سامنے آنے کے بعد یوٹی کے متعدد اضلاع میں پولٹری کی خریدوفروخت پر پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ پولٹری اور گھریلوں پرندوں کے نمونے حاصل کرنے اور ٹسٹنگ میں تیزی لانے کے احکامات صادر کردئے گئے ہیں ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جموں کشمیر میںبرڈ فلو کی دستک نے عام لوگوں کے ساتھ ساتھ انتظامیہ کو بھی پریشان کردیا ہے ضلع ادھم پور میں جہاں برڈ فلو کے مثبت واقعات پائے گئے ہیں وہیں 10 کلومیٹر کے دائرے میں پولٹری کی فروخت پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ نیز ریپڈ سرویلنس ٹیم کو نگرانی اور تفتیش کا حکم دیا گیا ہے۔ پونچھ کے منڈی میں ایک کلومیٹر کے دائرے میں تمام پرندوں کی جانچ کے احکامات صادر کردئے گئے ہیں۔اب تک اودھم پورمیں برڈ فلو کے دو کیس سامنے آئے ہیں۔ ان میں مور اور گھریلو مرغ شامل ہیں۔اس تناظر میں گزشتہ روز اودھمپور میں انتظامیہ نے ایک ہنگامی ٹیم تشکیل دی اور ایک ہنگامی اجلاس بلایا گیا جس میں تیاریوں کے بارے میں بات کی گئی اور نگرانی اور تفتیش کے لئے ریپڈ رسپانس ٹیموں کو ہدایت دی گئی۔ اجلاس میں چیف وائلڈ لائف وارڈن ڈاکٹر اندریجیت سنگھ نے محکمہ کی تیاریوں کے بارے میں آگاہ کیا۔محکمہ دیہی ترقی سے لوگوں کو آگاہ کرنے کے لئے کہا گیا۔ اس کے ساتھ ہی متاثرہ علاقہ سے دس کلومیٹر کے دائرے میں مرغیوں کی فروخت پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ادھر لوگوں سے کہا گیا ہے کہ اگر کوئی پریشانی ہو تو لوگ ایمرجنسی آپریشن سنٹر (ای او سی) سے 01992272727 اور 2727228 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ منڈی میں ایک کلومیٹر کے دائرے میں پرندوں کی جانچ ہوگی ، ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں کوا میں برڈ فلو کی تصدیق کے بعد ضلعی انتظامیہ نے ایک کلومیٹر کے دائرے میں پالنے والے تمام پرندوں کی تفتیش کا حکم دیا ہے۔ ضلعی ڈپٹی کمشنر راہول یادو نے بتایا کہ کچھ دن قبل تحصیل منڈی میں کچھ پرندے اور کوا مردہ پائے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ وہ پرندہ جس کی مثبت اطلاع دی گئی ہے وہ جنگلی ہے۔ ایک کلومیٹر کے دائرے میں نہ تو پولٹری فارم ہے اور نہ ہی پولٹری بیچنے کا ایک بڑا مرکز۔

Comments are closed.