جموں کشمیر میں عسکریت کا خاتمہ کرنے کیلئے ایک سیکورٹی ایجنسی مل کر کام کر رہی ہے / ڈی جی سی آر پی ایف

عسکری حملوں سے نمٹنے کیلئے نئی حکمت عملی مرتب ، امن بگاڑنے کی اجازت نہیںہو گی

سرینگر/29جنوری: جموں کشمیر میں عسکریت کا خاتمہ کرنے کیلئے ایک سیکورٹی ایجنسی نہیں بلکہ ملک کی تمام فورسز ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے کی بات کرتے ہوئے ڈائر یکٹر جنرل سی آر پی ایف نے واضح کیا کہ کسی بھی جنگجو یانہ حملے کا بھر پور مقابلے کرنے کیلئے سی آر پی ایف نے نئی حکمت عملی مرتب دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سی آر پی ایف دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کے ہمراہ جموں کشمیر میں امن کی فضا قائم کرنے کیلئے اپنی خدمات انجام دینے میں مصروف ہے ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق نئی دہلی میں ایک تقریب کے دوران سی آر پی ایف کے ڈائریکٹر جنرل اے پی مہیش واری نے کہا کہ جموں کشمیر خاص کر وادی کشمیر میں سیکورٹی فورسز اہلکاروں پر حملوں کو روکنے اور ان کو ناکام بنانے کیلئے سی آر پی ایف متحرک ہے اور کسی بھی کوشش کو ناکام بنانے کیلئے فورسز اہلکار متحرک ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں جنگجو امن بگاڑنے کی کوششیں میں مصروف ہے اور انہیں اس کیلئے پاکستان کی مکمل پشت پناہی حاصل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وادی کشمیر میں جو جنگجو موجود ہیں ان کے خلاف ہمارے جوان دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کے ہمراہ بلا خوف و خطر ثمر آور آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ اور جموں کشمیر میں امن بگاڑنے کی کسی بھی کارروائی کو بھر پور انداز میں جواب دیا جا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر میں عسکریت کا خاتمہ کرنے کیلئے ایک سیکورٹی ایجنسی نہیں بلکہ ملک کی تمام فورسز ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے اور عسکریت کے خاتمہ تک آپریشن جاری رہیں گے ۔ ڈی جی سی آر پی ایف کا مزید کہنا تھا کہ جنگجوئوں کے حملوں کو ناکام بنانے کیلئے سی آر پی ایف نے نئی حکمت عملی مرتب دی ہے جبکہ ساتھ ساتھ سیکورٹی ڈرلز بھی تبدیل کی گئی ۔ ڈی جی نے مزید بتایا کہ عسکریت پسندوں کے منصوبوں کو کسی بھی قیمت پر کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا ۔

Comments are closed.