سرینگر/29جنوری: سرحدی ضلع کپوارہ میں اُس وقت سنسنی کاماحول پھیل گیا جب ایک ہی کنبے کے 5افراد کو بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا جنہیں پڑوسیوںنے فوری طور پر نزدیکی ہسپتال پہنچایا جہاںسے انہیں ضلع ہسپتال منتقل کیاگیا ۔ کرنٹ نیو آف انڈیا کے مطابق سرحدی ضلع کپوارہ کے میال کرالپورہ علاقے میں جمعہ کی صبح اُس وقت سخت سنسنی پھیل گئی جب ایک ہی کنبہ کے پانچ افرادبے ہوش پایا گیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ کنبہ کے سبھی افراد نے کوئی جنگلی جڑی بوٹی نوش کی تھی جس کے نتیجے میں وہ سبھی بے ہوش ہوئے ۔ کنبہ کے تمام افرادکو بے ہوش دیکھ کر آس پڑوس کے لوگ وہاں جمع ہوئے اور انہیں فوری طور پر نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں سے ڈاکٹروں نے انہیں ضلع ہسپتال منتقل کیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ انہوں نے یہ جڑی بوٹی سخت ٹھنڈ سے بچنے اور جسم کو حرارت بخشنے کی غرض سے نوش کی تھی ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.