سرینگر/28جنوری: غلطی سے سرحد عبور کرنے والی خاتون کو پاکستانی انتظامیہ نے پونچھ انتظامیہ کے حوالی کردی ۔ اس سلسلے میں پونچھ پولیس نے بتایا کہ قانونی لوازمات پورے ہونے کے بعد خاتون کو اہلخانہ کے حوالے کیا جائے گا۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق پونچھ کی ایک خاتون زینہ بی ساکن چیلا ڈانگری پونچھ غلطی سے پاکستانی زیر انتظام کشمیر پہنچی تھی جہاں پاکستانی فوج نے خاتون کو حراست میں لیکر معاملہ بھارتی حکام کے ساتھ اُٹھایا تھااور خاتون کے بارے میں معلومات حاصل کرلیں ۔ زرائع کے مطابق مذکورہ خاتون کو آج پاکستانی زیر انتظام کشمیر انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے پونچھ میں انتظامیہ کے افسران کے حوالے کیا گیا ۔ اس موقعے پر پونچھ کے پولیس افسران ، سیول انتظامیہ کے افسران اور فوجی افسران بھی موجود تھے ۔ اس سلسلے میںسینئر سپرانٹنڈنٹ آف اپولیس (ایس ایس پی )رامیش کے اگرال نے بتایا کہ خاتون کو پاکستانی حکام سے حاصل کیا گیا ہے اور اس کو قانونی لوازمات کے بعد اپنے اہلخانہ کے حوالے کردیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ خاتون نے غلطی سے سرحد عبور کی تھی ۔ جبکہ اس کی گمشدگی کی اطلاع پہلے ہی اس کے رشتہ داروںنے پولیس کودی تھی ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.