ایک ماہ قبل نا معلوم مسلح افراد کی فائرنگ میں زخمی ہوا؛ صورہ سرینگر کا شہری سکمز میں زندگی کی جنگ ہار گیا ، علاقے میں کہرام

سرینگر/27جنوری: سرینگر کے صورہ علاقے میں بدھ کی صبح اس وقت کہرام مچ گیا جب گزشتہ ماہ نا معلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا نوجوان سکمز صورہ میں زندگی کی جنگ ہار گیا ۔ سی این آئی کے مطابق صورہ سرینگر کا شہری جو نامعلوم بندوق برداروں کے حملے میں گذشتہ ماہ زخمی ہوا تھا، بدھ کو اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔معلوم ہوا ہے کہ نادف حنیف خان ساکن صورہ کو نا معلوم بندوق برداروں نے گذشتہ برس یکم دسمبر کو گولی مار کر زخمی کیا تھا۔گولی لگنے کے بعد مذکورہ شہری کو علاج و معالجہ کیلئے سرینگر کے صورہ اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا جہاں وہ قریب ایک ماہ تک زیر علاج رہنے کے بعد بدھ کی صبح زندگی کی جنگ ہا ر گیا ۔ اسی دوران جونہی ان کے آبائی علاقے میں یہ خبر پھیل گئی تو وہاں کہرام مچ گیا ۔ صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ کے ایک ڈاکٹر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ شہری ایک ماہ تک اسپتال میں زیر علاج تھا اور بدھ کی صبح وہ زندگی کی جنگ ہا ر گیا ۔ ادھر پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرلیا ہے اورا س ضمن میں تحقیقات جاری ہے ۔

Comments are closed.