منشیات کے خلاف پولیس کی مہم میںتیزی؛ وادی مےں 03 منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ نشےلی شے برآمد

سرینگر/27جنوری: بانڈی پورہ اور گاندربل پولیس نے منشیات کے خلاف آپنی کاروائی جاری رکھتے ہوئے 03 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ممنوعہ نشیلی اشاعہ برآمد کرکے ضبط کی۔سی این آئی کے مطابق بانڈی پورہ پولیس نے مادر چوک کے نزدےک دو مشکو ک افراد کو روک لیا جن کی عبدل لطےف ساکن گامرواور اطہر رسول ساکن نوپورہ بانڈی پور کے طورپر ہوئی ہے۔ تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے ممنوعہ نشےلی ادوےات سوپاسپو پراگزوےن کے 550 کپسول،اور الپراگلزم کے 300 کپسول برآمدکرکے ضبط کی۔ انہےں گرفتار کرکے پولیس اسٹیشن بانڈی پورہ منتقل کردیا گیا ہے ، جہاں وہ زیر حراست ہے۔ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن بانڈی پورہ میں قانون کے متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر نمبر .11/2021 کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔اسی دوران گاندربل پولےس نے اےس اےس پی گاندربل کی ہداےت پر منشےات فروشوںکے خلاف کاروائی کرتے ہوئے مےر اباد کے نزدےک ناکہ چےکنگ بعمل لائی دوران چےکنگ پولےس نے اےک گاڑی زےرنمبرJK15-3597 کو مشکوک حالت مےں پاےاجس کو ڈرائےور بلال احمد شےخ ولد غلام محی الدےن شےخ ساکن مارکنڈل حاجن چلارہاتھا کی تلاشی لی گئی ۔ دوران تلاشی متذکرہ گاڑی سے 1.5 کلو گرام چرس برآمد کرکے ضط کی ۔ پولےس نے مذکورہ شخص کو گرفتارکرکے تھانہ پولےس صفاپورہ منتقل کےاجہاں وہ زےر حراست مےں ہےں ۔ تھانہ پولےس صفاپورہ نے اس سلسلے مےں کےس زےر اےف آئی آرنمبر02/2021 متعلقہ دفعا ت کے تحت انداج کرکے اس کےس کے سلسلے مےں مذےد تحقےقات شروع کردی۔کمیونٹی ممبران سے گزارش ہے کہ وہ اپنے پڑوس میں منشیات فروشوں سے متعلق کسی بھی معلومات کے ساتھ آگے آئیں۔ منشیات کی خرید وفروخت میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

Comments are closed.