26جنوری کی تقریبات ، وادی میں انٹر نیٹ خدمات پھر معطل ؛ تاہم امسال فون سروس معمول کے مطابق جاری رہی
سرینگر/26جنوری: ہر سال کی طرح امسال بھی بھی 26جنوری تقریبات کے پیش نظروادی کشمیر میں دن بھر موبائیل انٹرنیٹ سروس ٹھپ ہوکر رہ گئی تاہم فون کالز سروس معمول کے مطابق جاری رہی ۔سی این آئی نمائندے کے مطابق جموں کشمیر بالخصوص وادی میں 26جنوری کی تقریبات کے لئے حسب سابقہ زمینی سطح پر حفاظت کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ۔منگل کی صبح تقریبات کے آغاز کے ساتھ ہی اگرچہ امسال فون کالز سروس معمول کے مطابق جاری رہی تاہم کم رفتار والی انٹر نیٹ سروس منقطع کی گئی ۔ذرائع نے بتایا کہ اس سلسلے میں پہلے ہی وزارت داخلہ کی طرف سے موبائیل کمپنیوں کو ہدایت دی گئی تھی جس کے بعد وادی کشمیر میںموبائیل انٹر نیٹ سروس معطل کی گئی سرینگرشہر اور وادی کے دیگرکئی قصبہ جات میں قریب دن بھر انٹرنیٹ خدمات بند رہیں ۔تاہم جموں میںمعمول کے مطابق انٹر نیٹ سروس جاری تھی اور اس پر کوئی بھی اثر نہیںپڑا ۔ قابل ذکر ہے کہ جموں کشمیر میں سال2004میں موبائیل سہولیات شروع ہونے کے بعد 15اگست اور26جنوری کے موقعوں پر سیکورٹی خدشات کے پیش نظردوپہرتک موبائیل سروس احتیاط کے بطور بند رکھی جاتی ہے اور یہ سلسلہ اِس بار بھی دہرایا گیا۔تاہم امسال صرف موبائیل انٹر نیٹ خدمات بند رہی اور فون کالز پر کوئی بھی اثر نہیںپڑا ۔
Comments are closed.