بھارت اپنے پڑوسی ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات کا خواہاں /وزیر دفاع
اندرونی معاملات میںکسی بھی ملک کی مداخلت قبول نہیں کی جائے گی
سرینگر/26جنوری: وزیردفاع راجناتھ سنگھ نے بھارت کے یوم جمہوریہ پر پڑوسی ممالک چین اور پاکستان کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بھارت اپنے تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ بہتر تعلقا ت کا خواہاں ہے تاہم کوئی ہمارے اس جزبے کو کمزوری سمجھے تو یہ اس کی بھول ہوگی ۔ انہوںنے کہا ہے کہ کشمیر سے کنیا کماری تک ہماری فوج ملکی سرحدوں کی حفاظت کرنے کی اہل ہے اور کسی بھی ناپاک عزائم کا منہ توڑ جواب دینے کی اہلیت بھی ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق بھارت کے 72ویں یوم جمہوریہ کے سلسلے میں وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے سماجی ویب سائٹ ٹویٹر پر متواتر کئی ٹویٹ کرتے ہوئے اس موقعے پر ملکی عوام کو مبارک بادی پیش کی ہے ۔ جس دوران انہوںنے پاکستان اور چین کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بھارت اپنے پڑوسی ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات کا خواہاںہے تاہم ہمارے اس جذبہ کواگر کوئی ہماری کمزوری سے تعبیر کرنے کی بھول کرے گا تو اس کو اس کا سخت خمیازہ بھگتا پڑے گا ۔ انہوںنے کہاکہ جموں کشمیر میں آج امن و ترقی کا بول بالا ہے وہ صرف اس لئے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے جراتمندانہ اقدام اُٹھاتے ہوئے جموں کشمیر کے عوام کو ایک ودھان، ایک پردھان اور ایک نشان کے دائرے میں لاکر ملکی سلامتی کو اور مضبوط کیا تاہم ہمارے اس اندرونی معاملے میں کسی کو مداخلت کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی۔ انہوںنے ٹویٹ کرتے ہوئے مزید لکھا کہ آج کے اس دن کے موقعے پر میں سبھی بھارتیوں کی طرف سے جموں کشمیر اور لداخ میں اپنی جان کی قریبانیاں دینے والے جانبازوں کو نم کرتاہوں ۔ انہوں نے کہا ہے کہ ان کی قربیاں ہمیشہ یاد رکھی جائے گی ۔ وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ہمارے پڑوسی ممالک جموں کشمیر میں امن بگاڑنے کے درپے ہیں تاہم ہم کو یہ عہد کرنا چاہئے کہ ہم ان کی سازشوںکو ناکام بناکر جموں کشمیر کی تعمیر و ترقی میں اپنا تعاون پیش کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ یوم جمہوریہ کے دن آئین کے پالیسی سازوں نے تمام شہریوں کے لئے انصاف ، آزادی ، مساوات ، معاشرتی جمہوریت اور بھائی چارے کی خوشحالی کے بیج بوئے تاکہ کشمیر سے لے کر کنیاکماری تک نئے ہندوستان کی ترقی اور شان و شوکت کا آغاز ہو۔موزیر دفاع نے کہا کہ آج یوم جمہوریہ کے موقع پر ہر شہری کو حق ، عدم تشدد ، مہاتما گاندھی کی خود انحصاری اور بابا صاحب امبیڈکر کے آئینی نظریات کو اپنانے کا عہد کرنا چاہئے۔ سنگھ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کچھ اندرونی طاقتیں بھی ملک کو کمزور کرنے کی کوشش میں ہیں لیکن وہ اس میںکبھی کامیاب نہیں ہوسکتے۔
Comments are closed.