صحافت میں ہاکروں کا رول قابل تقلید ،قارعین ان کی محنت کو ملحوظ نظر رکھ کر اخبارات خریدیں/مقررین

کشمیر پریس سروس میڈیا گروپ کی جانب سے ایوان صحافت کشمیر میں تعزیتی اجلاس

تعمیل ارشاد کے ابتدائی ہاکر عبدالاحد شیخ کو ان کی 31ویں برسی پر خراج عقیدت پیش

 

سرینگر /25جنوری / کے پی ایس: شمالی کشمیر قصبہ ہندوارہ میں 25جنوری1990کو ایک عظیم سانحہ پیش آیا کہ سرحدی حفاظتی فورس کی گولیوں سے 22شہری جاں بحق ہوئے جن میں تعمیل ارشاد کا ہاکر عبدالاحد شیخ بھی گولی لگنے سے شہید ہوا ۔اس سلسلے میں کشمیر پریس سروس میڈیا گروپ کی جانب سے مورخہ25جنوری2021کو ایوان صحافت کشمیر میں کے پی ایس کے چیرمین آکاش امین بٹ کی صدارت میں ایک تعزیتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔اجلاس کا آغاتلاوت کلام پاک سے ہوا ۔تلاوت کا فریضہ کے پی ایس آن لائن نیوز پوٹل کے مدیر عادل بشیر نے انجام دیا ۔کے پی ایس کے مدیر ناظم نذیر نے نظامت کے فرائض انجام دیئے ۔اس دوران عبدالاحد شیخ اور تعمیل ارشاد کا صحافتی میدان میں رول کو تاریخی پس منظر میں پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج کے پی ایس میڈیا گروپ تعمیل ارشاد کے ہاکر عبدالاحد شیخ کی 31ویں برسی پر ان کو یاد کرتے ہیں جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ تعمیل ارشاد کا سفر تین دہائی قبل شروع ہوا اور اس سفر میں اپنے پیشہ ورانہ فرائض انجام دیتے ہوئے عبدالاحد شیخ نے اپنی جان گنواں دی ہے اور اسی طرح اس ادارہ نے بہت سارے چیلنجوں کا مقابلہ کرتے ہوئے علم و آگہی کے مشن کو ہمت اور حوصلہ کے ساتھ جاری رکھا جس کا نتیجہ آج ہمارے سامنے ہے کہ قارعین تعمیل ارشاد کی مداحی بنے ہوئے ہیں اور اس اخبار نے بین الاقوامی سطح پر ایک خاص پذیرائی حاصل کی اور مشن کو جاری رکھنے میں ادارہ کے منتظمین آکاش امین ،راجہ محی الدین ،مجید السلام اور فردوس رحمان نے اپنی کوششیں جاری رکھیں ۔

اجلاس میں موجود میڈیا ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری اور تعمیل ارشاد کے بنیادی کارکن ارشد میر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے عبدالاحد شیخ کو خراج عقیدت پیش کیا اور تعمیل ارشاد کی ابتدائی تاریخ کے حوالے سے کہا کہ اس ادارے کے ساتھ بہت سے افرادوابستہ رہیں جن کا آج صحافت کی تاریخ میں ایک منفرد شناخت حاصل ہے اور صحافت کے درخشان ستاروں نے قومی سطح پر ہی نہیں بلکہ بین الاقوامی سطح پر ایک منفرد شناخت قائم کی ہے ۔اس طرح ادارہ ہذا ایک صحافتی دانشگاہ کی حیثیت رکھتا ہے جو ناقابل فراموش ہے اور کہا کہ اس وقت بھی ادارہ کے منتظمین ،مدیران وکارکناں تن من سے اس عظیم مشن کو آگے بڑھانے میں رول نبھاتے ہیں اور انہی کی محنت کا نتیجہ ہے کہ آج یہ ادارہ صحافتی میدان میں ایک
خا ص مقام رکھتا ہے اور یہ ادارہ سینکڑوں افراد کے روزگار کا وسیلہ بھی بناہوا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اس صحافتی مشن میں عبدالاحد شیخ کے علاوہ سید شجاعت بخاری اور یگر صحافیوں نے پیشہ ورانہ فرائض انجام دیتے ہوئے اپنی جانیں گنواں دیںاور ان کو یاد کرنا ہمارے لئے لازمی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ادارہ کے پی ایس مبارکبادی کا مستحق ہے کہ انہوں نے اپنے ادارہ کے ساتھ وابستہ ہاکر عبدلاحد شیخ کو ہر سال کی طرح اس سال بھی یاد کیا ۔اس موقعہ پر ادارہ کے جنرل منیجر ڈسٹر بیوشن سرینگر مدثر نذیر نے عبدالاحد شیخ کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ اخبارات کی ترسیل میں ہاکروں کا رول ناقابل فراموش ہے کیونکہ ہاکر اعلیٰ الصبح اپنی نیند حرام کرکے کڑاکے کی سردی میں یا شدت گرمی میں اخبارات کو قارعین کی دہلیز پہنچاتے ہیں ۔انہوں نے ان ہاکروں کی محنت کی داد دیتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ وہ اخبارات کو خرید کر ان ہاکروں کے ساتھ انصاف کریں ۔انہوں نے کہا کہ ٖفضول خرچی سے بہتر ہے کہ صبح سویرے اپنے گھر میں اخبار خرید کر علم کا چراغ روشن کریں ۔اس موقعہ پر تعمیل ارشاد کے مدیرشیخ تجمل الاسلام نے اپنے زرین خیالات کا اظہار کرتے ہوئے عبدالاحد شیخ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ کے پی ایس اس حوالے سے مبارکبادی کا مستحق ہے جو تسلسل کے ساتھ اپنے ہاکر کویاد کرتے ہیں اور اسی کی ایک کڑی کے طور پر ان کی31ویں برسی پر دارہ سے وابستہ افراد اجلاس میں جمع ہیں اور اپنے بچھڑے ہوئے ساتھی کی پیشہ ورانہ خدمات کو یاد کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مرحوم پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی کے دوران ہی فورسز کی گولیاں نشانہ بنے اورجام شہادت نوش کیا ۔انہوں نے کہا کہ اس سے یہ بات عیاں ہے کہ اس ادارے کا سفر دہائیوں قبل شروع ہوا ہے اور جو آج کی تاریخ میں بھی رواں دواں ہے اور علم وآگہی کے شمع کو فروزاں رکھنے میں کامیابی حال کی ہے اور اسی لئے یہ ادارہ صحافتی میدان میں ایک خاص حیثیت رکھتا ہے ۔اس موقعہ پر صدر اجلاس آکاش امین نے عبدالاحد شیخ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک پسماندہ طبقہ کے ساتھ وابستہ تھے لیکن اس نے 32سال قبل تعمیل ارشاد کی ترسیل کو اپنی زندگی کا مشن اور روزگار بنایا تھا اور حسب معمول اخبارات کی ترسیل میں مشغول تھے ہندوارہ میں پیش آئے واقعہ کے دوران گولیوں کا نشانہ بنااور داعی اجل کو لبیک کہہ گیا ۔انہوں نے کہا کہ ادارہ کو مستحکم بناتے ہوئے کافی چیلنجوں کا مقابلہ کرنا پڑا لیکن الحمداللہ اب تک ہم اس مشن کوادارہ کے مدیران بشمول راجہ محی الدین ،فردوس رحمان ،ناظم نذیر،شیخ تجمل ،اعجاز احمد ڈار،جان محمد ،رخسار بشیر ،معراج بٹ ،عادل بشیر،جان محمد وانی کے بھر پور تعاون سے جاری رکھے ہوئے ہیں ۔آخر پر عبدالاحد شیخ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا کرے ۔ اجلاس میں آکاش امین ،فردوس رحمان ،شیخ تجمل ،ناظم نذیر ،اعجاز احمد ڈار ،فیروز احمد میر ،راجہ طاریق عادل ،مدثر نذیر ،تنویر احمد وار،عادل بشیر ،معراج بٹ ،فردوس قادری ،جان محمد کہوٹ،ارشد میر وغیرہ شامل تھے ۔

Comments are closed.