دفعہ 370 کی منسوخی کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں تشدد پر قابو پالیا گیا / امیت شاہ

جموںکشمیر میں پہلی بار ضلع ترقیاتی کونسل کے انتخابات تشدد کے بغیر انجام دیئے گئے

گزشتہ کئی برسوں کے دوران 5000 سے زائد عسکریت پسند کو ہلاک کیا گیا

سرینگر/25جنوری: دفعہ 370 کی منسوخی کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں تشدد پر قابو پالیا گیا کی بات کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ گزشتہ برس نومبر ماہ میں جموں و کشمیر میں پہلی بار منعقد کیے جانے والے ضلع ترقیاتی کونسل کے انتخابات تشدد کے بغیر انجام دیئے گئے۔ انتخابات میں ایک بڑی تعداد میں لوگوں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں بھارت اب کمزور نہیں بلکہ طاقتور ملک کے طور پر جانا جاتا ہے۔ ہم نے پوری دنیا کو یہ پیغام دے دیا ہے کہ بھارت کی طاقت کنتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مشرقی لداخ میں چینی فوج کے ساتھ مقابلہ میں بھی دنیا کو پتہ چل گئی ہے کہ بھارت کے خلاف کوئی انکھ اٹھ نہیں دیکھ سکتا ہے ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق آسام میں ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم کے نئے بھارت اور آتم نربھر بھارت کے خواب کو پورا کرنے کے لیے عسکریت پسندی کا پرتشدد دور ختم ہوچکا ہے۔ پورے شمال مشرقی خطے اور جموں و کشمیر میں امن اور ترقی کا دور شروع ہوگیا ہے۔امیت شاہ نے کہا کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں تشدد پر قابو پالیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشت برس نومبر ماہ میں جموں و کشمیر میں پہلی بار منعقد کیے جانے والے ضلع ترقیاتی کونسل کے انتخابات تشدد کے بغیر انجام دیئے گئے۔ انتخابات میں ایک بڑی تعداد میں لوگوں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔وزیر داخلہ نے کہا کہ گزشتہ کئی برسوں کے دوران 5000 سے زائد عسکریت پسند کو ہلاک کیا گیا لیکن اب امن کا دور شروع ہوچکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ملک کی معیشت بہت تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے ۔انہوں نے صاف کردیا کہ بھارت کسی بھی قیمت پر چین ہو یا پاکستان کی جارحیت برداشت نہیں کرے گا بلکہ فوج کو جارحیت کو منہ توڑ جواب دینے کی ہدایت دی گئی ہے۔

Comments are closed.