سرینگر/25جنوری: وادی میں گزشتہ 24گھنٹوںکے دوران تین افراد کی دل کا دورہ پڑنے سے موت واقع ہوئی ہے جبکہ رواں ماہ کے 25دنوں میں 6فورسز اہلکار بھی دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہوئے ہیں ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وادی کشمیر میں دل کا دورہ پڑنے سے ہورہی تشویشناک اموات کا سلسلہ جاری ہے ۔ سی آر پی ایف کا ایک اہلکار سکمز میں دل کادورہ پڑنے کے بعد فوت ہوچکا ہے ۔ اس طرح سے گزشتہ چوبین گھنٹوں کے دوران وادی کشمیر میں 3افراد دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہوئے ۔ اتوار کے روز شالہ بگ گاندربل میں بہن بھائی دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہوئے ۔ اتوار کے روز چالیس سالہ عبدالصمد کھانڈے ولد احمدکھانڈے کے سینے میں اچانک درد پیدا ہوا جس کو فوری طور پر صورہ ہسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردیا جب مہلوک کی لاش اس کے گھر پہنچائی گئی تو اس کی بہن نے جب مردہ بھائی کو دیکھا تو وہ وہیں پر دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہوئی ۔ اور آج 86بٹالین سی آر پی ایف سے وابستہ ایک اہلکار سدھیر پرتہار جو کہ بڈگام میں تعینات تھا دل کا دورہ پڑنے کے بعد جب اسے ہسپتال پہنچایا گیا تو وہاں اس کی موت واقع ہوئی ۔ یاد رہے کہ ماہ جنوری میں جموں کشمیر میں دل کا دورہ پڑنے سے اموات کی تعداد 30تک پہنچ گئی ہے ۔ ادھر جنوبی ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ میں پیر کو ایک37سالہ خاتون کوئلے کی بخاری سے پیدا گیس کے نتیجے میں دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئی۔اطلاعات کے مطابق مسعودہ اختر زوجہ عبد ارشید دھوبی اور اس کی بیٹی کو بجبہاڑہ کی کریوا کالونی میں ان کے گھر کے اندر بے ہوش پایا گیا۔دونوں کو اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے مسعودہ کو مردہ قرار دیا جبکہ ا±س کی بیٹی کو علاج کے بعد رخصت کیا گیا۔میڈیکل سپر انٹنڈنٹ سب ضلع اسپتال بجبہاڑہ ڈاکٹر بی ایس تلا نے واقعہ کی تصدیق کی۔انہوں نے کہا کہ خاتون کی موت بظاہر گیس ہیٹر سے خارج ہونے والی گیس سے دم گھٹنے کے نتیجے میں ہوئی ہے
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.