سرحدوں پر ہند پاک افواج کے مابین جاری کشیدگی جاری؛ پونچھ سیکٹر میں پاکستانی سنائپر حملے میں فوجی اہلکار شدید زخمی

سرینگر /21جنوری: سرحدوں پر ہند پاک افواج کے مابین جاری کشیدگی کے بیچ پونچھ سیکٹر میں پاکستانی سنائپر حملے میں ایک فوجی اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔ سی این آئی کے مطابق حد متارکہ پر پاکستان اور بھارت کے مابین کشیدگی میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس کے باعث آرپا ر انسانی جانیں زیاں ہونے کے علاوہ معالی نقصان بھی ہو رہا ہے ۔ جمعرات کو ایک بار پھر پاکستان نے پونچھ سیکٹر میں سنائپر سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک فوجی اہلکار زخمی ہو گیا ۔ دفاعی ذرائع نے اس کی تصدیق کر تے ہوئے بتایا کہ نچھ میں کنٹرول لائن پر جمعرات کو پاکستانی سنائپر حملے میں ایک فوجی اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔ یہ واقع منکوٹ علاقے میںکنٹرول لائن پر قائم ایک اگلی پوسٹ پر پیش آیا۔دفاعی ذرائع کے مطابق حوالدار نرمل سنگھ جو جیک رائفلز سے وابستہ ہے،کی چھاتی پر گولی لگ گئی اور اس کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اْدھمپور میں قائم فوجی اسپتال منتقل کیا گیا۔مذکورہ زخمی فوجی اہلکار کی حالت انتہائی نازک بتائی جارہی ہے۔ خیال رہے کہ سرحدوں پر پاکستا ن اور بھارتی افواج کے مابین جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں بدستور جاری ہے جس کے نتیجے میں سرحدوں کے قریب رہائش پذیر آبادی میں خوف و دہشت کی لہر پائی جا رہی ہے اور وہ نقل و مکانی کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔

Comments are closed.