سرینگر/20جنوری: بھارت نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی ہتھیاروں کے ساتھ ساتھ اس طرف منشیات بھی سمگل کررہا ہے تاکہ عسکریت پسندوں کو مالی فائدہ پہنچایا جائے ۔ تازہ واقعے میں ہندوستان اور پاکستانی کے درمیان لگنے والی بین الاقوامی سرحد کے قریب بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے ۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق فوج نے پاکستان پر الزام لگایا ہے کہ پاکستا ن اب ہتھیاروں کے ساتھ ساتھ منشیات بھی یہاں بھیج رہاہے ۔ فوجی ذرائع کے مطابق ہندوستان اور پاکستان کے مابین لگنے والی بین الاقوامی سرح پر امرت سر کے ڈوکلا گائوں میں فوج نے 1اے کے 47رائفل ایک پستول ، گولیوں کے کئی راونڈ مگزین اور کاٹریج ضبط کرلی ہے جبکہ اس موقعے پر 5کلو ہیرون کو بھی ضبط کرلی ہے ۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ پاکستانی فوج نے یہ ہتھیار اور منشیات کی کھیپ ڈرون کے زریعے یہاں پھینک دی ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.