ویکسین سے ہی ہمیں عالمی وبائی بیماری سے نجات مل سکتا /ڈاک

کووڈ ویکسین کے خلاف غلط پروپگنڈا کرنے والوں کے خلاف کارراوئی کا مطالبہ

سرینگر/20جنوری: کووڈ19ویکسین کے خلاف غلط پروپگنڈاکرنے والوں اورسوشل میڈیا پر اس سے متعلق غلط جانکاری فراہم کرنے والوںکے خلاف سخت کارروائی عمل میںلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کشمیرنے کہا ہے کہ ٹیکہ کاری ہی ایک راستہ ہے جس سے ہمیں اس وبائی وائرس سے نجات مل سکتی ہے ۔ کرنٹ نیوزآف انڈیا کے مطابق ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کشمیر نے کہا ہے کہ عالمی وبائی وائرس کوروناسے ہمیں صرف اور صرف ویکسین سے ہی نجات مل سکتی ہے اور اسی سے اس مہلک وائرس سے نجات مل سکتی ہے ۔ ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر نثارالحسن نے کہا ہے کہ معمولات زندگی کو پٹری پر پھر سے اگر لانا ہے تو زیادہ سے زیادہ لوگوںکو ویکسین لینا ہوگا۔ انہوںنے کہا کہ جس رفتار سے ہم ویکسین لیں گے اسی قدر جلد ہی ہم اپنی نارمل زندگی گزارنے کے اہل ہوں گے ۔ اگر لوگ معمول کے مطابق اپنا کاروبار چلانا چاہتے ہیں۔ بچوں کو پھر سے سکول بھیجنا چاہتے ہیں اور کھیل کود کی سرگرمیوں کو دوبارہ پہلے سے شروع کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں چاہئے کہ ہم جلد سے جلد ویکسین لیں ۔ ڈاک صدر نے کہا کہ کووڈ ویکسین ایک بڑی تحفہ ہے اور سائنس نے انسانیت کی ایک اور مثال پیش کی ۔ انہوںنے کہاکہ یہ ایک تاریخ ہے کہ ایک برس سے کم کے وقت میں ہی اس عالمی وبائی بیماری کے خلاف ایک موثر اور کامیا ب ویکسین تیار کیا گیا ہے اور یہ عالم انسانیت کے حق میں بہت بڑی کامیابی ہے ۔ ڈاکٹر نثارالحسن نے کہا کہ اس ویکسین سے ایک تو اس وبائی بیماری پر قابو پایا جاسکتا ہے دوسرا اس سے اموات بھی کم ہوں گی ۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ ہم نے ’’سمال پوکس‘‘پولیو، اور دیگر بیماریاں بھی دیکھی ہیں تاہم کوروناوائرس سے سب مہلک ثابت ہوئی ہے اس وائرس میں کروڑوں لوگ مبتلاء ہوئے جبکہ لاکھوں کی تعداد میں اموات بھی ہوئی ہیں۔تاہم ویکسین کی تیاری کے بعد لوگوںنے راحت کی سانس لی ہے ۔ ٹیکہ لینے سے لوگ سخت بیماری ہونے سے بھی بچ جائیں گے اور او مہلک وائرس سے بھی محفوظ رہ جائیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ لوگوںمیں اس حوالے سے بھروسہ پیداکرنے کی ضرورت نے ڈاک صدر نے کہا کہ جموں کشمیر میں ہزاروں کی تعدادمیں ہیلتھ ورکروںنے ویکسین لیا ہے اور وہ باالکل تندرست ہیں اس لئے اس سلسلے میںکسی بھی غلط فہمی کا شکار ہونے کی ضرور ت نہیں ہے ۔ ڈاکٹر نثارالحسن نے انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ وہ ایسے عناصر کے خلاف کریک ڈاون کریںجو ویکسین کے خلاف غلط پروپگنڈا کررہے ہیں اور لوگوںمیں خوف پھیلا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ویکسین سے ہی ہم عالمی وبائی وائرس سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔

Comments are closed.