پٹن حاجن اور ڈورو میں احتجاج،جھڑپیں
فوج کی طرف سے کئی طلباء مارپیٹ ،درجنوں زخمی
ہائر سیکنڈری اسکول حاجن کے طلباء نے گرفتار شدہ طالب علموں کو رہا کرنے کے حق میں احتجاج کیا۔
احتجاجیوں نے اسکول احاطے سے باہر نکل کر احتجاج کرنے کی کوشش کی جس کے دوران سیکورٹی فورسز اور طلباء کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔جھڑپوں میں کئی افراد زخمی ہوئے۔ادھر پٹن میں ہائرسیکنڈری اسکول کے طلباء نے پٹن بازار تک احتجاجی ریلی نکالی ،اور سیکورٹی فورسز پر پتھراو کیا۔فورسز نے احتجاجیوں پرٹیرگیس شیلنگ کی جس سے کئی افراد زکمی اور کئی بیہوش ہوگئے۔اسی دوران ڈورو میں اننت ناگ میں طلباء کا الزام ہے کہ فوج کی 19آر آر نے طلباء کی گاڑی کو روک کئی طلباء کی مارپیٹ کی۔ جس کے طلباء فوج کی زیادتیوں کے خلاف احتجاج کیا۔
Comments are closed.