سرینگر جموں شاہراہ بند ،صوبائی انتظامیہ قیمتوں کو اعتدال میں رکھنے میں ناکام

انتظامیہ کے دعوے سراب ثابت ،ناجائز منافع خوروںکے وارے نیارے،لوگ مزید پریشانیوں میں مبتلا

سرینگر/14جنوری: کیلا موڑ پر پل ڈھہہ جانے کے باعث گزشتہ کئی دنوں سے سرینگر جموں شاہراہ بند رہنے کے ساتھ ہی منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں نے پوری وادی میں لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم گرم کردیا ہے کھانے پینے کی ایشیاء کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں ۔مرغ فروشوں اور قصابوں کے وارے نیارے ،چکینگ اسکاردوں کا کوئی اتہ پتہ ہی نہیں ہے اور گراہکوں سے من مانی قیمتیں وصول کرنے کا سلسلہ تیز اور پوری وادی میں انتظامیہ جیسے مفلوج ہوکر رہ گئی ہے ۔سی این آئی سٹی رپورٹر کے مطابق سرینگر جموں شاہراہ گزشتہ کئی دنوں سے بند رہنے کے باعث وادی کشمیر کے اطراف واکناف میں لوٹ کھسوٹ اور منافع خوری کا سلسلہ زوروپر ہے۔بلیک مارکیٹنگ میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے اور انتظامیہ کی جانب سے ایسے افراد کے خلاف نہ تو کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے اور نہ ہی عوام کو راحت پہنچانے کے سلسلے میں کسی قسم کی سسنجیدگی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے ۔راتوں رات مرغ فروش قیمتوں میں تبدیلیاں لایا کرتے ہیں ۔دوسری جانب سبزی والے من مانی کے نرخوں پر لوگوں کو لوٹ رہے ہیں ۔ضلع و صوبائی انتظامیہ کی جانب سے ایسے لوگوں کے خلاف کوئی کاروائی عمل میں نہین لائی جارہی ہے بلکہ منافع خورون ،ذخیرہ اندوزوں ،بلیک مارکیٹنگ کرنے والوں کی پشت پناہی کی جارہی ہے ۔محکمہ امور صارفین و عوامی تقسیم کاری نے بھی ان لوگوں کو کھلی چھوٹ دی رکھی ہے کیونکہ محکمہ امور صارفین و عوامی تقسیم کاری ہی ریاست میں سبزی والے ،مرغ فروشوں ،قصابوں ،دودھ فروخت کرنے والے ،دودھ بنانے والی کمپنیاں کی ریٹیں مقرر کرتے ہیں مگر انہوں نے اور ان کے چیکنگ اسکارڈ والوں نے پہلے ہی ان لوگوں سے چھوٹ دینے کا وعدہ کیا ہوا ہوتا ہے ۔جب بھی چیکنگ اسکارڈ کہیں کسی علاقے میں نظر آتے ہیں تو صرف دکھاوے کیلئے اور کاغذی پریس نوٹ دوڑانے کیلئے کیا کرتے ہیں۔( سی این آئی)

Comments are closed.