سرینگر/13جنوری: سرینگر کے رعناواری علاقے میں بدھ کے بعد دوپہر اس وقت سنسنی پھیل گئی جب نا معلوم مسلح افراد نے سی آر پی ایف پارٹی کو نشانہ بنا کر گرینیڈ داغا تاہم کسی جانی نقصانی کی کوئی اطلاع موصول نہیںہوئی ہے ۔ گرینیڈ حملے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے میں تلاشی آپریشن عمل میںلایا تاہم کوئی قابل اعتراض چیز بر آمد نہیںہوئی ۔سی این آئی کے مطابق رعناواری سرینگر علاقے میں بعد دوپہر اس وقت افرا تفری کا ماحول پھیل گیا جب نامعلو م مسلح افراد نے سی آر پی ایف پارٹی کو نشانہ بنا کر گرینیڈ داغا ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جنگجوئوں نے چھٹی پادشاہی گرودوارے کے نزدیک 21بٹالین سی آر پی ایف سے وابستہ پارٹی کو نشانہ بنا کر گرینیڈ داغا جو نشانہ چوک کر سڑک کے بیچ و بیچ زور دار رھماکے کے ساتھ پھٹ گیا ۔انہوں نے بتایا کہ گرینیڈ حملے میںکوئی زخمی یا ہلاک نہیںہوا ۔ پولیس نے بتایا کہ گرینیڈ حملے کے بعد پورے علاقے میں تلاشی آپریشن عمل میں لایا گیا تاہم کسی کی گرفتاری عمل میں نہیںلائی گئی اور نہ ہی کوئی قابل اعتراض مواد بر آمد ہوا ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.