کیلا موڈ کے نزدیک پل کاایک حصہ ڈہ جانے کے باعث شاہراہ گاڑیوں کی آمد رفت کے لئے بند ،دو ہزا رکے قریب مال مسافربردار گاڑیاں درماندہ

پل کی مرمت کاکام دو سے تین دنوں تک مکمل ہونے کے امکانات ،مال بردار گاڑیوں کونقل وحرکت کی اجازت نہیں /انتظامیہ

سرینگر/11جنوری: سر منڈواتے ہی اولے پڑے جموں سرینگرشاہراہ ایک دفعہ پھر گاڑیوں کی آمدرفت کیلئے بند ،کیلا موڈ کے نزدیک پل ڈہہ گیا جس کے نتیجے میں دو ہزار کے قریب مال مسافربردا رگاڑیاں درماندہ پڑی ہوئی ہے اور وادی کشمیرکے لئے ضروری اشیاء کی سپلائی ایک دفعہ پھرمتاثر ہوئی ۔پل کی تعمیر کا کام اگر چہ جنگی بنیادوں پر شروع کی گئی ہے تا ہم ڈپٹی کمشنر رامبن اور ایس ایس پی رامبن کے مطابق مرمت کا کام دو سے تین دنوں تک مکمل ہوگا اورا س کے بعد ہی بڑی گاڑیوں کی آمدرفت کے بارے میں اقدامات اٹھائے جاسکتے ہے۔اے پی آ ئی کے مطابق پانچ دنوں کے بعد جوں ہی جموں سرینگر شاہراہ گاڑیوں کی آمد رفت کے لئے بحال کردی گئی تھی کہ سر منڈواتے ہی اولے پڑنے کے مسداق شاہراہ ایک دفعہ پھر گاڑیوں کی آمدرفت کے لئے اس وقت بند ہوگئی جب کیلا موڈ کے نزدیک پل کاایک حصہ ڈہہ گیااور اس وقت کئی مال برداراور مسافر بردار گاڑیاں نالے میں گرنے سے معجزاتی طور پر بچ گئی شام چھ بجے کے قریب جب جموں سے سرینگر کی طرف گاڑیوں کو آنے کی اجازت دی جارہی تھی کیلاموڈ کے نزدیک پل کا ایک بہت بڑا حصہ ڈہہ گیا جسکے نتیجے میں گاڑیوں کی آمدرفت روک دی گئی جموں سرینگر شاہراہ پرپل ڈہنے کے بعد اعلیٰ حکام جائے موقع پرپہنچ گئے اور صورتحال کاجائزہ لیااگر چہ پل پرہلکی گاڑیوں کوآنے جانے کی اجازت دی جارہی ہے تاہم بڑی اور مال بردار گاڑیوں کواس پل سے گزرنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے ۔ڈپٹی کمشنررامبن اور ایس ایس پی رامبن حسیب بٹ نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ دو ہزار کے قریب مال مسافربردار گاڑیاں پل ڈھنے کی وجہ سے درماندہ ہوکررہ گئی ہے اگر چہ پل کی مرمت کاکام جنگی بنیادوں پرشروع کی گئی ہے اس سلسلے میں فوج کئی بڑی کمپنیوں باڈورروڈ آرگنائیزیشن آر اینڈ کی کی خدمات حاصل کی جارہی ہے تاہم پل کی مرمت کاکام دو سے تین دنوں تک مکمل ہوگا ۔انہوںنے کہا کہ بیماروں اور ضروری کام کے سلسلے میں سرینگر سے جموں یاجموں سے سرینگر آنے والے افراد کو ہلکی گاڑیوں کے ذریعے اگر چہ آنے جانے کی اجازت ہے تاہم انتظامیہ کوئی خطرہ مول نہیں لے رہی ہے اور اس شاہراہ پر سفر کرنے والوں کوبھی اس بات کی تلقین کی جاتی ہے کہ وہ پل کی مرمت کا کام مکمل ہونے کے بعد خوشی سے شاہراہ گاڑیوں کی آمد رفت کے قابل ہونے کے بعد ہی اپناسفر کرے تاکہ انہیں کسی پریشانی کاسامناناکرنا پڑے ۔ایس ایس پی کے مطابق لوگ ایک طرف سے پیدل آکردوسری طرف آ جارہے ہیں اور اس دوران جوگاڑیاں خالی ہوتی ہے ان سے لوگ اپنی اپنی منزلوں کی طرف بھی جارہے ہے تاہم مال بردار اور بڑی گاڑیوں کونقل وحرکت کی کوئی اجازت نہیں اور پل کاکام مکمل ہونے کے بعد ایسی گاڑیوں کونقل وحرکت کی اجازت ہوگی کیلاموڈ رامبن کے نزدیک پل کاایک حصہ ڈہہ جانے کی وجہ سے وادی کشمیرکے لئے ضروری اشیاء کی سپلائی متاثر ہوئی ہے اور انتظامیہ اس معاملے پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے اعلیٰ حکام کے مطابق لوگوں کوکسی بھی صورت میں مشکلات میں مبتلانہیں کیاجائیگا اور جتنی جلد ممکن ہوسکے پل کی مرمت کاکام مکمل کرکے مال بردار گاڑیوں کوسرینگر کی طرف آنے کی اجازت دے دی جائے گی ۔ادھروادی کی فروٹ ایسو سی ایشنوں کے مطابق کیلاموڈ کے نزدیک پل ڈہہ جانے کی وجہ سے ان کی بھی درجنوں گاڑیاں جوسیب سے لدی ہوئی ہے درماندہ پڑی ہوئی ہے اور اگر پل کاکام جلد سے جلد مکمل نہیں کیاگیاتو تاجروں کولاکھوں روپے کے نقصان سے دوچار ہوناپڑے گا ،باغمالکان اور سیب کے تاجروں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ کیلاموڈ کی نزدیک ڈہہ گئے پل کی مرمت کا کام جلد سے جلد مکمل کیاجانا چاہئے تاکہ مال مسافر بردار گاڑیوں کی آمد رفت کاکام پھر سے شروع ہوسکے اور لوگوں کومزیدمشکلات سے ناگزرنا پڑیں ۔

Comments are closed.