گونی پورہ ہائی ہامہ کپوارہ میں دوران شب فوجی وردی میں ملبوث نقب زن کولوگوں نے سینٹروں کار سمیت دبوچ لیا

سمبل بانڈی پورہ میں نقب زنی کامعامہ حل دوافراد سلاخوں کے پیچھے مال مسروقہ بر آمد

سرینگر/11جنوری: سرحدی ضلع کپوارہ میں فوجی وردی میں ملبوس نقب زن کو دوران شب لوگوں نے دبوچ کر پولیس کے حوالے کیا پولیس نے فرار ہوئے مزید نقب زنوں کی تلاش بڑے پیمانے پرشروع کردی ۔ادھر سمبل بانڈی پورہ میں پولیس نے نقب زنی کے ایک واقعے کوحل کرکے دوافراد کوگرفتار کرکے ان کی نشاندہی پر مال مسرقہ برآمدکرنے کادعویٰ کیا۔اے پی آ ئی کے مطابق گونی پورہ ہائی ہامہ کپوارہ کے علاقے میں اس وقت سنسنی دوڑ گئی جب دس اور گیارہ جنوری کی درمیانی رات کو نقب زنوں کے گرہوں نے علاقے میں پہلے بشیراحمدار ولدمحمداکبر کے دوکان کاصفایاکردیااور اس کے بعد عنایت اللہ خان ولدغلام محمد کے دوکان کولوٹنے کی خاطر دوکان میں گھس گئے اس دوران دوکاندار کی آنکھ کھل گئی ا س نے شور مچایا آس پاس رہنے والے لو گ اپنے گھروں سے با ہرآ ئے اور انہوںنے فوجی وردی میں ملبوس نقب زن کو دبوچ کر اس سے پوچھ تاچھ کی جس کے دوران فوجی وردی میں ملبوث نقب زن بلال احمدخان عرف بل خان ولدغلام احمد ساکنہ چک ہلمت پورہ نے اس بات کااعتراف کیاکہ وہ اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ نقب زنی کے واقعات دے رہاہے لوگوں نے جائے موقع پرایک سینٹروں کار زیر نمبر JK093471کوکہ ظہور احمدملک ولد محمدعبداللہ ساکنہ ہلمت پورہ بھی ضبط کی اور نقب زن کے ساتھ ساتھ سینٹروں کار کوبھی پولیس کے حوالے کردیا۔پولیس نے اس بات کی تصدیق کی کہ ہائی ہامہ کپوارہ کے گونی پورہ میں لوگوں نے دوران شب نقب زن کودبوچ لیاہے اس کے دوسرے ساتھیوں کی تلاش شروع کردی گئی ہے اور جلدہی ہم کسی نتیجے پرپہنچے گے ۔ ادھرسمبل بانڈی پورہ میں نقب زنوں نے گزشتہ دنوں ایک دوکان کاصفایاکردیاتھا جسکے بعد دوکاندار نے پولیس اسٹیشن سمبل میں رپورٹ درج کی پولیس نے کئی مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر ان سے پوچھ تاچھ کی جس کے دوران دو افراد جن کے فوری طور پرپولیس نے شناخت ظاہرکرنے سے معذرت ظاہرکی کوحراست میں لے کر ان سے مال مسروقہ ضبط کرنے کادعویٰ کیا۔

Comments are closed.