پیر پنچال کے آر پار موسم نے پھر بدلی کروٹ ، شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر علاقوں میں پھر برفباری
تازہ برفباری کے شدیدسردی نے لوگوں کو کپکپا دیا، وادی کا زمینی رابطہ منقطع ، فضائی رابطہ میں خلل
آج سے 24جنوری تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے اور شبانہ سردیوں میں اضافہ کا امکان
سرینگر/09جنوری: محض دو دنوں کے خشک موسمی صورتحال کے بعد جمعہ او ر سنیچروار کی درمیانی رات کو موسم نے پھر کروٹ بدلی اور پیر پنچال کے آر پار ہلکی برفباری ریکارڈ کی گئی۔ شہر سرینگر سمیت وادی کے بیشتر میدانی علاقوں میں تازہ برفباری کے بعد رابطہ سڑکیں پھر سے بند ہوئی جبکہ بجلی نظام بھی درہم برہم ہو گیا ۔ تازہ برفباری کے باعث شدیدسردی نے لوگوں کو کپکپا دیا۔ ادھر پہاڑی علاقوں میں ایک فٹ کے قریب برفباری ہوئی ہے جس کے نتیجے میں وادی میںمعمولات زندگی درہم برہم ہوکے رہ گئی اور وادی کا بیرون دنیا سے فضائی و زمینی رابطہ منقطع ہوکے رہ گیا ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے اگلے 24گھنٹوں میں ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کرتے ہوئے بتایا کہ 24جنوری تک موسمی صورتحال میں بہتری آنے کا امکان ہے ۔ سی این آئی کے مطابق جمعہ اور سنیچروار کی درمیانی رات سے ہی موسم میں تبد یلی آتے ہوئے شہر سرینگر سمیت وادی کے بالائی و میدانی علاقوں میں تازہ برفباری ریکارڈ کی گئی جبکہ پہلگام ، ٹنگمرگ ، شوپیان ، بڈگام اور دیگر کئی علاقوں میں تازہ برفباری ریکارڈ کی گئی ۔ درمیانی رات سے ہی گلمرگ ، سونہ مرگ ، زوجیلا اور پیر کی گلی کے علاوہ پیز پنچال کی پہاڑیوں پر بھی برف و باراں کا سلسلہ شروع ہواجو آخری اطلاعات ملنے تک وقفہ وقفہ سے جاری تھی۔جبکہ شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر علاقوں میں سنیچروار کی صبح سے ہی ہلکی برفباری کا سلسلہ شروع ہوا جو قریب دو پہر تک جاری تھا ۔ جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کے پہاڑی علاقوں میں بھی برفباری ہوئی ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ شوپیاں کے پہاڑیوں پر 1فٹبرف پڑی ہے جبکہ میدانی علاقوں میں چھ انچ سے 7انچ برف ہوئی۔ اس کے علاوہ وسطحی ضلع بڈگام کے دور دراز علاقوں میں بھی شدید برفباری سے سخت سردی پیدا ہوئی۔ گاندربل ، کنگن اور سونہ مرگ میں شدید برفباری کے نتیجے میں سونہ مرگ سرینگر شاہراہ پر ٹریفک کو چلنے کی اجازت نہیں دی گئی ۔ ادھر شہر آفاق گلمرگ میں ہوئی شدید برفباری سے وہاں سیر پر آئے ہوئیے سیلانیوں نے برفباری کا خوب مزہ لیا ۔ برفباری کے نتیجے میں گلمرگ سرینگر شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل متاثرہ ہوئی ۔ ۔ادھر وادی کشمیر میں شبانہ سردیوں کا قہر جاری ہے ۔ ۔ دریں اثناء سرینگر جموں شاہراہ پر ہوئی ہوئی تازہ برفباری کے نتیجے میں شاہراہ کے دونوں اطراف ٹریفک کی نقل حمل کی اجازت نہیں دی گئی ۔ جس کے نتیجے میں شاہراہ پر سینکڑوں گاڑیاں درماندہ ہوکے رہ گئی ہیں ۔ اس دوران مغل روڑ اور اس کے گردونواح علاقوں میں ہوئی برفباری سے مغل روڑ کو ٹریفک کی آواجاہی کیلئے بند کردی گئی ہے ۔ اس دوران زوجیل اور سونہ مرگ میں ہوئی بھاری برفباری کے نتیجے میں سرینگر لہہ شاہراہ پر ٹریف کی آواجاہی بند کردی گئی ہے ۔ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق پیر پنچال کے آر پار اگلے 24گھنٹوں تک میدانی علاقوں کے ساتھ ساتھ بالائی علاقوں میں بھی برفباری ہونے کے امکانات ہے اور کہا کہ موسمی صورتحال میں 10جنوری کے بعد ہی بہتری آنے کی امید ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی علاقوں کے ساتھ ساتھ میدانی علاقوں میں کہیںکہیں پر ہلکی سے درمیانہ درجے کی بارشیں ہوسکتی ہے جبکہ سوموار تک وقفہ وقفہ سے ہلکی بارشوں کی وجہ سے درجہ حرارت میں مزید گراوٹ آسکتی ہے۔
Comments are closed.