سرینگر/09جنوری: جنوبی ضلع شوپیان کے نسی پورہ کیگام علاقے میں سنیچروار کی صبح اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب ایک ہی کنبے کے چار افراد گھر میں بے ہوش پائے گئے جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔ سی این آئی کے مطابق جاوید احمد ٹھوکرساکنہ نسی پورہ کیگام آڈورہ اپنی اہلیہ اور دو بچے سمیت سنیچروار کی صبح اپنے گھر میںپر اسرار طور بیہوش پائے گئے جس کے بعد مقامی لوگوں نے پولیس کو مطلع کیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ مقامی لوگوں نے کنبے کے تمام افراد کو گھر میںبے ہوش پاکر پولیس پوسٹ کیگام کو مطلع کیا جس کے بعد پولیس کی ایک پارٹی علاقے میں پہنچ گئی جنہوں نے مقامی لوگوں کی مدد سے تمام افراد کو اجپورہ میں قائم اسپتال منتقل کیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ اسپتال میں چاروں کی حالت مستحکم ہے اور ابتدائی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی کہ گھر کے اندر روم ہیٹر زیادہ دیر تک چالو رکھنے کے نتیجے میں مذکورہ شہری بیہوش ہوئے ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مقامی بستی کے لوگوں نے اعلیٰ اصبح انہیں معاملے کے بارے میں آگاہ کیا جس کے بعد پولیس پارٹی نے بروقت کارورائی کرتے ہوئے چاروں کو اسپتال پہنچایا ۔ انہوں نے بتایا کہ تمام افراد خانہ کی حالت خطرے سے باہر ہے اور بے ہوشی کی وجہ یہ معلوم ہوا ہے کہ انہوں نے رات بھر کمرے میں گیس ہیٹر جاری رکھا تھا ۔ قابل امر بات یہ ہے کہ گزشتہ دنوں پٹن میں ایک ہی کنبے کے چار افراد دم گھٹنے کی وجہ سے لقمہ اجل بن گئے جس کے بعد محکمہ موسمیات کے صوبائی ناظم سونم لوٹس نے لوگوں سے اپیل کی تھی کہ وہ مکانوںکی کھڑکیوں کو کھلا رکھیں تاکہ کمروں میں تازہ ہوا آ سکے اور دم گھٹنے کے واقعات سے انسانی جانوںکا زیاںنہ ہو ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.