ترسیلی لائن کی مرمت کے دوران ؛ راجوری میں ایک بجلی ملازم کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل

سرینگر/07جنوری: پاورڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں بطور ڈیلی ویجر کام کرنے والاایک ملازم اُس وقت لقمہ اجل بن گیا جب وہ ترسیلی لائن کی مرمت کے دوران برقی رو کی زدمیں آگیا۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق راجوری میں محکمہ بجلی کے ساتھ کام کرنے والا ایک ڈیلی ویجر ولی محمد ولد مکھن ساکن بنگھائی تھانہ منڈی بھنگی گائوں میں ترسیلی لائن کی مرمت کے دوران برقی رو کی زدمیں آیا جس کے نتیجے میں وہ لقمہ اجل بن گیا ۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرلیا ہے ۔

Comments are closed.