فوجیوں اور عام شہری کی ہلاکت افسوسناک ، پاکستان کو اس کی زبان میں جواب دیا جائے گا / راجناتھ سنگھ

سرینگر/02جنوری: سال نو کے پہلے ہی روز سرحدوں پر ہند پاک افواج کے مابین شدید نوعیت کی گولی باری میں فوج کا جے او سی ہلاک ہو گیا ۔ سرحدوں پر جاری کشیدگی کے باعث آس پاس کے علاقوں میں رہائش پذیر لوگ خوف و ڈر میں مبتلا ہو گئے اور نقل و مکانی کی سوچ رہے ہیں ۔ اس دوران پاکستان نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں کئی ڈھانچوں کو نقصان ہو گیا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق سال نو کے پہلے روز جہاں بیرون ممالک کے سربراہوں اور فوج نے ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے وہیں پر ہندوستان اور پاکستان کی افواج نے سال نو کے پہلے ہی روز یکم جنوری کی شام کو ایک دوسرے پر کے خلاف آگ اُگلتے بندوقوں کے دہانے کھولے ۔ سرحدی ضلع راجوری کے نوشہرہ سیکٹر میں شام دیر گئے دونوں جانب شدید گولہ باری کی گئی جس کے نتیجے میں سرحدی علاقے دہل اُٹھے اور لوگ خوف کے مارے اپنے گھروں میں سہم کے رہ گئے ۔ اس حوالے سے فوجی ترجمان نے کہا ہے کہ نوشہرہ راجوری میں پاکستانی افواج نے بلا اشتعال بھارتی فوجی چوکیوں کو نشانہ بناتے ہوئے گولہ باری کی جس کے جواب میں بھارتی فوج نے بھی پاکستانی فوجی چوکیوں کو نشانہ بناکر گولہ باری کی ۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان بار بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتا آرہا ہے تاہم فوج اس خلاف ورزی کا بھر پور جواب دے رہی ہے ۔دفاعی ترجمان کے مطابق پاکستانی فوجیوں نے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک صوبہ دار زخمی ہو گیا ۔ اگرچہ اسکو علاج و معالجہ کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا ۔ ادھر پاکستان کی فائرنگ اور گولہ باری کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تمام تر اقدامات اٹھائے جائیں گے کی بات کرتے ہوئے مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے واضح کر دیا کہ اگر پاکستان نے یہ سلسلہ بند نہیں کیا تو فوج سرحدوں علاقوں کے شہریوں کی حفاظت کیلئے اور زیادہ اقدامات اٹھانے سے بھی گریز نہیں کرے گی۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق نئی دہلی میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے راجنا تھ سنگھ نے کہا کہ ہمارے فوجیوں کے اقدار پر مکمل بھروسہ رکھئے ، وہ مناسب جواب دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج کی فائرنگ اور گولہ باری کا پوری قوت کے ساتھ جواب دینے کی تازہ ہدایات دی۔انہوں نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا گیا کہ پاکستان کی فوج رہائشی علاقوں کو نشانہ بنا رہی ہے جس سے عام لوگوں کی جانیں تلف ہورہی ہیں اور مالی نقصان بھی ہورہا ہے۔راجناتھ نے اس بات پر بھی برہمی کا اظہار کیا گیا کہ پاکستان کی فوج ہی سیز فائر بندی کی مسلسل خلاف ورزی کررہی ہے اور پاکستان کی فوج بلا کسی اشتعال کے فوجی ٹھکانوں کے ساتھ ساتھ رہائشی علاقوں کو بھی نشانہ بنا رہی ہے۔ انہوں نے پاکستانی فوج کی طرف سے جاری فائرنگ اور گولہ باری کی آڑ میں سرحد پار سے متواتر ہورہی کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے بھی فوج کو ہدایت دی گئی۔جبکہ پاکستان کے ساتھ لگنے والی وادی کشمیر اور جموں کی لائن آف کنٹرول و جموں کی بین الاقوامی سرحد پر اضافی فوجی کو تعینات کئے جانے کے بارے میں بھی اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔

Comments are closed.