ترال میں سی آر پی ایف گاڑی کو گرینیڈ سے اڑانے کی کوشش ناکام : آہنی ریزوں کے نتیجے میں دو چھاپڑی فروشوں سمیت آٹھ راہ گیر زخمی ، اسپتال منتقل
سرینگر/02جنوری: جنوبی قصبہ ترال میں سنیچروار کی صبح اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب نا معلوم مسلح افراد نے فورسز پارٹی کو نشانہ بنانے کے غرض سے ہتھ گولہ داغا جو نشانہ چونک کر سڑک پر زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا ۔جس کے نتیجے میں دو چھاپڑی فروشوں سمیت آٹھ راہگیر زخمی ہو گئے ۔حملے کے فورا بعد سیکورٹی فورسز نے پورے علاقے میں تلاشی کارورائی عمل میںلائی تاہم کسی کی گرفتاری کی کوئی اطلاع موصول نہیںہوئی ۔ سی این آئی کے مطابق نا معلوم افراد نے ترال بس اسٹینڈ میں سی آر پی ایف کی ایک بکتر بند گاڑی کو نشانہ بنانے کے غرض سے گرینیڈ پھینکا تاہم وہ نشانہ چونک کر سڑک پر پھٹ گیا ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سنیچروار کی صبح جنگجوئوں نے سی آر پی ایف گاڑی کو نشانہ بنا کر دستی بم سے حملہ کیا۔جو نشانہ چوک کر سڑک پر زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا ۔ پولیس کے مطابق جنگجوئوں نے سی آر پی ایف کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تاہم وہ کامیاب نہیں ہو سکے ۔انہوں نے بتایا کہ حملے میںگرینیڈ کی آہنی ریزوں کے نتیجے میں آٹھ عام شہری زخمی ہوگئے جن میں دو چھاپڑی فروش بھی شامل ہیں اور سبھی زخمیوں کو اسپتال پہنچایا گیا۔پولیس ذرائع نے دھماکے اور اس کے نتیجے میں کم سے کم آٹھ شہریوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی۔واقعہ کے فوراً بعد فورسز کی بھاری جمعیت نے علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا تاہم آخری اطلاعات کے مطابق دوران تلاشی کسی کی گرفتاری عمل میں نہیںلائی گئی ۔
Comments are closed.