سرینگرکے مضافاتی علاقہ ماغ مہتاب میں تیندوا نمودار: محکمہ وائلڈ لائف اور پولیس کی مشترکہ ٹیم نے جنگلی جانورکو زندہ پکڑنے میں کامیاب

سرینگر/02جنوری:سرینگر کے مضافاتی علاقہ باغ مہتاب میں کچھ روز سے علاقے میںگھومنے والے ایک تیندوے کو سنیچروار کو زندہ پکڑنے میں محکمہ نے کامیابی حاصل کرلی ہے جبکہ جنگلی جانور کو داچھی گام نیشنل پارک میں چھوڑ دیا جارہا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق سرینگر کے مضافاتی علاقہ باغ مہتاب میں کچھ روز سے ایک تیندوے علاقے میں آزاد گھوم رہا تھا جس کے نتیجے میں مقامی لوگوں میں خوف و دہشت کی لہر دوڑ گئی تھی چنانچہ تب سے محکمہ وائلڈ لائف اور پولیس کی ٹیم تیندوے کو پکڑنے کی فراق میں تھیں اور آج سنیچروار کو بعد دوپہر محکمہ وائلڈ لائف اور پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ وہ ایک رہائشی مکان میں گھس گیا جس کے بعد پولیس اور محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم فوری طور پر حرکت میں آئی اور تیندوے کو بے ہوش کرنے والے انجکشن سے نشانہ بناکر اس کو زندہ پکڑنے میں کامیابی حاصل کرلی ۔ تیندوے کو پکڑنے کے بعد لوگوں نے راحت کی سانس لی ۔ ادھر محکمہ وائلڈ لائف ذرائع نے بتایا ہے کہ تیندوے کو سرینگر کی داچھی گام نیشنل پارک میں چھوڑ دیا جائے گا۔

Comments are closed.