غریب کنبہ سے وابستہ دسویں جماعت کے طالب علم کا کانامہ : انجکشن سرینجوں اور دیگر مواد سے جی سی بی بنایا۔ میکنکیل انجینئر بننے کا خواہاں

سرینگر/02جنوری/سی این آئی// وادی کشمیر کے شمالی ضلع کپوارہ کے سرحدی علاقے شمس پورہ کرناہ میں رہنے والے دسویں جماعت کے طالب علم عبدالوحید نے گھر میں انجکشن سرنج اور دیگر مواد استعمال کرکے منی جے سی بی بنائی ہے۔سی این آئی کے مطابق واحد کا تعلق غریب گھرانے سے ہے اس کا والد مزدور اور تنہا روٹی کمانے والے ہیں۔ وہ ایک مکینیکل انجینئر بن کر غریب خاندان ، گاؤں ، ریاست اور ملک کا نام روشن کرنا چاہتا ہے۔یہ جاننے کے باوجود کہ ان کے والد اپنی انجینئرنگ ڈگری کے لئے خرچہ اُٹھانے کا متحمل نہیں ہوسکتے ہیں پھر بھی ان کی امیدیں بلند ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ یوٹی حکومت انہیں تنہا نہیں چھوڑے گی۔وحید نے رپورٹر سے بات کرتے ہوئے کہامیں میکنیکل انجینئر بننا چاہتا ہوں جو میری خواہش ہے ۔ وحید کا جے سی بی نہ صرف فرد کی صلاحیتوں کو ظاہر کرتا ہے بلکہ اس بات کا اشارہ دیتا ہے کہ سرحدوں کے علاقوں میں رہنے والے لوگوں میں اس صلاحیتوں کی کمی نہیں ہے جو بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کرسکتی ہے۔

Comments are closed.