حسنین مسعودی کا لیفٹنٹ گورنر سے رابطہ ،ہوکرسر جھڑپ کے بارے میں خدشات کا اظہار

لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا کی طرف سے غیر جانبددارانہ تحقیقات کی یقین دہانی

سرینگر/یکم جنوری: نیشنل کانفرنس کے رکن پارلیمان جسٹس(ر) حسنین مسعودی نے جموںوکشمیر کے لیفٹنٹ گورنر شری منوج سنہا کیساتھ رابطہ کیا اور ان کیساتھ ہوکرسر انکائونٹر کے بارے میں سامنے آرہے خدشات کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے واقعہ پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا اور لیفٹنٹ گورنر سے واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ لیفٹنٹ گورنر نے حسنین مسعودی کو یقینی دہانی کرائی کہ معاملے کی اعلیٰ سطحی اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائے گی۔ سی این آئی کے مطابق حسنین مسعودی نے ساتھ ہی اس بات پر زور دیا کہ تینوں نوجوانوں کی لاشیں اُن کے والدین اور اہل خانہ کے سپرد کی جائیں تاکہ وہ اپنے بچوں تجہیز و تکفین اور تینوں کو اپنے اپنے آبائی قبرستاں میں مدفون کیا جاسکے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل حسنین مسعودی نے پرنسپل سکریٹری داخلہ شیلین کابرا کیساتھ بھی یہ معاملہ اُٹھایا تھا اور اس کی تحقیقات کا مطالبہ کیاتھا۔دریں اثناء پارٹی کے سینئر لیڈر ان ضلع صدر پلوامہ غلام محی الدین میر اور ضلع صدر کولگام ایڈوکیٹ عبدالمجید لارمی نے بھی ہوکرسر واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ جس طرح سے شوپیان فرضی تصادم کی تحقیقات کی گئی اُسی طرح ہوکرسر تصاد م کی بھی تحقیقات کی جائے اور ساتھ ہی مارے گئے نوجوانوں کی لاشیں اُن کے گھر والوں کے سپرد کی جائے۔

Comments are closed.