لنگیٹ ہندوارہ میں آک کی بھیانک واردات ; 4دکانات خاکستر ، لاکھوں روپے مالیت کا سامان راکھ

سرینگر/31دسمبر: ہندوارہ میں آگ کی بھیانک واردات میں کم سے کم 4دکانیں خاکستر ہوئی جن میں موجود لاکھوں روپے سامان تباہ ہوکے رہ گیا ۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق سرحدی ضلع کپوارہ کے قصبہ ہندوارہ میں واجہامہ لنگیٹ علاقے میں جمعرات کو چار دکانیں آگ کی ایک بھیانک واردات میں خاکستر ہوئے ۔ معلوم ہوا ہے کہ محمد سلطان ٹھوکر کی دکان سے اچانک آگ نمودار ہوئی جس نے فوری طور پر آس پاس کی دیگر تین دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ اس موقعے پر مقامی لوگوں اور محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی عملہ نے کافی مشقت کے بعد آگ پر قابوپالیا تاہم تک قریب چار دکانیںخاکستر ہوچکی تھیں جن میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سازوسامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا ہے ۔ اس دوران آگ لگنے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہ ہوسکی تاہم پولیس نے اس سلسلے میںکیس درج کرلیا ہے ۔

Comments are closed.