سرینگر جموں شاہراہ پر یکہ طرف ٹریفک جاری ، ضروری مرمت کے پیش نظر آج ٹریفک معطل رہے گا
سرینگر لہہ شاہراہ اور مغل روڑ پر ٹریفک ہنوز معطل ، مسافر پریشان ، سینکڑوں گاڑیاں بھی درماندہ
سرینگر/31دسمبر: خوشگوار موسمی صورتحال کے بیچ تین سو کلو میٹر جموں سرینگر شاہراہ پر گاڑیوں کی آمد رفت اتوار کے روز بھی ایک طرفہ جاری رہی جس کے ساتھ ہی گاڑیوں کو جموں سے سرینگر کی طرف آ نے کی اجازت دی گئی تاہم مخالف سمیت سے کسی بھی گاری کو آنے کی اجازت نہیں دی گئی ۔ادھر محکمہ ٹریفک کے مطابق شاہراہ کی مرمت کے پیش نظر آج سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل معطل رہے گی ۔ادھر تاریخی مغل شاہراہ اور سرینگر لہہ شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بند پڑی ہوئی ہے ۔ قاضی گنڈ سے کرنٹ نیو ز آف انڈیا کو نمائندے نے مزید تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ سڑک کی خستہ حالی کو مد نظر رکھتے ہوئے تین سو کلو میٹر لمبی شاہراہ پر کئی جگہوں پر قابل آمد رفت نہیں ہے جس کے بعد محکمہ ٹریفک نے مسافروں کے جان و مال کی حفاظت کے پیش نظر شاہراہ پر صرف ایک طرفہ ٹریفک کی نقل و حمل جاری رکھی ۔نمائندے کے مطابق جمعرات کو بھی سرینگر جموں شاہراہ پر صرف ایک طرفہ ٹریفک جاری رہا جس کے ساتھ ہی گاڑیوں کو جموں سے سرینگر کی طرف آنے کی اجازت دی گئی تاہم مخالف سمیت سے کسی بھی گاری کو آنے کی اجازت نہیں دی گئی ۔نمائندے کے مطابق جموں سے سرینگر کی طرف ہزاروں مسافر و مال بردا ر گاڑیاں روانہ ہوئی تاہم یہاں سے کسی بھی گاڑی کو چلنے کی اجازت نہیں دی گئی ۔ادھر ٹریفک حکام کے مطابق شاہراہ کی ضرروی مرمت کے پیش نظر آج یعنی جمعہ کو شاہراہ پر ٹریفک کی آمد رفت معطل رہے گی ۔ ادھر گزشتہ دنوںہوئی برفباری کے بعد سرینگر لہہ شاہراہ اور تاریخی مغل روڑ کو ٹریفک کی آمد رفت کیلئے بند کیا گیا جو ہنوز بند پڑی ہوئی ہے ۔ ٹریفک کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں شاہرائے ٹریفک کی آمد رفت کیلئے بند پڑی ہوئی ہے اور ابھی ان کو کھولنے کا کوئی حتمی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے ۔
Comments are closed.