شوپیان اور پلوامہ کے بیشتر علاقوں میں دوسرے روز بھی موبائیل انٹر نیٹ رہا بند ; صارفین کو شدید پریشانیوں کا سامنا ، آن لائن تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کی پڑھائی بھی متاثر
سرینگر/31دسمبر/سی این آئی // سرینگر کے لاوئے پورہ علاقے میں مسلح جھڑپ کے دوران جنوبی کشمیر کے تینوں نوجوانوں کی ہلاکت کے بعد امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے جنوبی ضلع پلوامہ اور شوپیان کے بیشتر علاقوں میں دوسرے روز بھی موبائیل انٹر نیٹ خدمات معطل رہی جس کے نتیجے میںصارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ آن لائن تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کی پڑھائی بھی متاثر ہوئی ۔ سی این آئی کے مطابق بدھ کی صبح لاوئے پورہ سرینگر میں مسلح تصادم آرائی کے دوران پلوامہ اور شوپیان سے تعلق رکھنے والے تین نوجوانوں کے جاں بحق ہونے کی خبر پھیلتے ہی جنوبی ضلع پلوامہ اور شوپیان کے بیشتر علاقوں میں انٹر نیٹ خدمات معطل کر دی گئی جو جمعرات کو بھی مسلسل دوسرے روز بھی بند رہی ۔ مسلسل دوسرے روز بھی انٹر نیٹ خدمات معطل رکھی گئی جس کی وجہ سے انٹرنیٹ صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ صارفین نے اس عمل کو صارفین کے ساتھ مذاق کے مترادف قراردیتے ہوئے کہا کہ جنوبی کشمیر میں انٹر نیٹ خدمات محض نام کی بنی ہوئی ہے ۔ انٹر نیٹ خدمات کی عدم دستیابی کے باعث صارفین کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا جبکہ آن لائن تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کی پڑھائی بھی متاثر ہوئی ۔ ادھر حکام کا کہنا تھا کہ جنوبی کشمیر میں موبائیل انٹر نیٹ خدمات سیکورٹی وجوہا ت کی بنا پر معطل کر دی گئی ۔
Comments are closed.