ٹنگڈار اور کرناہ میں آر پار شدید گولہ باری :5افراد زخمی ، ایک مسجد شریف سمیت متعدد ڈھانچوں کو نقصان
سرینگر/31دسمبر/سی این آئی // کپوارہ کے ٹنگڈار اور کرناہ کے سرحدی سیکٹروں میں ہندوستان اور پاکستانی افواج کے میں ایک بار پھر شدید گولہ باری باری کا تبادلہ ہوا جس میں 5عام شہری زخمی ہوئے ہیں جبکہ ایک مسجد شریف سمیت متعد رہائشی و دیگر ڈھانچوں کو نقصان پہنچا ہے ۔ ادھر دفاعی ذرائع نے پاکستانی فوج پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کی فائرنگ کا بھر پور جواب دیا جارہا ہے ۔ کرنٹ نیو زآف انڈیا کے مطابق شمالی کشمیر کے سرحدی ضلع کپوارہ میں حد متارکہ پر ٹنگڈار اور کرناہ سیکٹروں میں گزشتہ شب ہند و پاک افواج کے مابین گولہ باری کا شدید تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں کم سے کم پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ان کا علاج و معالجہ جاری ہے ۔ ادھر پاکستانی فوج کی جانگ سے داغے گئے مورٹار گولوں اور گولیوں سے ایک مسجد شریف کو نقصان پہنچنے کی اطلاع ہے جبکہ کرناہ اور ٹنگڈار میں متعدد رہائشی اور دیگر ڈھانچوں کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔ اس سلسلے میں سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع کپوارہ میں لائن آف کنٹرول پر ٹنگڈار اور کرناہ سیکٹروں میں بدھ کی شب پاکستانی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرکے گولہ باری شروع کردی۔انہوں نے بتایا کہ پاکستانی فوج کی گولہ باری کے نتیجے میں کم سے کم پانچ افراد زخمی جبکہ ایک مسجد سمیت کئی رہائشی مکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔دفاعی ذرائع نے بتایا کہ وہاں تعینات بھارتی فوجی جوانوں نے حملوں کا بھر پور جواب دیا اور طرفین کے درمیان گولہ باری کے تبادلے کا سلسلہ رک رک رات بھر جاری رہا ہے۔یاد رہے کہ سال 2020میں ہندوستان اور پاکستانی افواج کے مابین گزشتہ 17برسوں میں سب سے زیادہ بار آر پار گولہ باری ریکارڈ کی گئی ہے جس میں سینکڑوں انسانی جانیں تلف ہوئیں ہیں جن میں آر پار درجنوں فوجیوں سمیت عام شہری بھی مارے گئے ہیں اور قریب 150افراد زخمی ہوئے ہیں ۔
Comments are closed.