جموںکشمیرسمیت بھارت کے مختلف شہروںمیں کووڈکی نئی سٹرین کے; کیسوں میں اضافہ کے بعد بین الاقوامی پروازوں پر 31جنوری تک پابندی
سرینگر/31دسمبر: جموںکشمیر سمیت کووڈ19کی نئی سٹرین نے بھارت کے مختلف شہروںمیں انٹری ماردی ہے جس کے پیش نظر مرکز نے 31جنوری تک سبھی بین الاقوامی پروازوں پر عائد پابندی میں توسیع کردی ہے ۔ جبکہ مارچ 2020میں کووڈ19کی وجہ سے بین الاقوامی پروازوں پر پابندی عائد کردی گئیں تھی۔ کرنٹ نیوز آ ف انڈیا کے مطابق کووروناوائرس کی نئی سٹرین کے معاملات جموں کشمیر سمیت ملک کے دیگر شہروں میں بھی سامنے آئے ہیںجبکہ بھارت کے متعدد شہروں میں وبائی بیماری کی اس نئی شکل میں متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ جس کے پیش نظر حکومت ہند نے بین الاقوامی پروازوں پر لگی روک کی مدت میں 31 جنوری 2021 تک توسیع کردی ہے۔ تاہم یہ روک اسپیشل فلائٹس اور انٹرنیشنل ایئر کارگو پر لاگو نہیں ہوگی۔ ڈی جی سی اے نے یہ جانکاری دی۔ ڈی جی سی اے نے کہا کہ حالانکہ معاملہ در معاملہ کی بنیاد پر مجاز افسر چنندہ راستوں کیلئے اڑانوں کی اجازت دے سکتے ہیں۔کورونا وائرس وبا کی وجہ سے 23 مارچ سے بین الاقوامی پروازیں معطل ہیں۔ حالانکہ وندے بھارت اور ایئر ببل انتظامات کے تحت مئی سے کچھ ممالک کیئے مخصوص بین الاقوامی اڑانوں کی اجازت ہے۔ ہندوستان نے امریکہ ، برطانیہ ، سعودی عرب ، کینیا ، بھوٹان اور فرانس سمیت 24 ممالک کے ساتھ ایئر ببل سمجھوتہ کیا ہے۔دریں اثناء کووڈ 19 وائرس کے نئے اسٹرین کے پیش نظر برطانیہ سے آنے والی پروازوں پر پابندی 7 جنوری 2021 تک بڑھا دی گئی ہے۔ شہری ہوا بازی کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے بدھ کے روز ٹویٹ کرکے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ سے آنے والی پروازوں پر عائد عارضی پابندی کو 7 جنوری تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے بعد ، آہستہ آہستہ پرواز شروع کردی جائے گی ، جس کے بارے میں بعد میں اطلاع دی جائے گی۔قابل ذکر ہے کہ برطانیہ میں نئے اسٹرین کے تیزی سے پھیلاؤ کے پیش نظر حکومت نے 22 دسمبر کی آدھی رات سے 31 دسمبر تک برطانیہ سے آنے والی پروازوں پر مکمل پابندی عائد کردی تھی
Comments are closed.