سال2020صدی کا پریشان کن سال رہا : آزمائشوں اورسختیوں کے اب امید کی کرن نظر آرہی ہے/ یواین سیکرٹری جنرل
سرینگر/31دسمبر: اقوام متحدہ کے سیکریٹر جنرل نے سال 2020کو عالم انسانیت کیلئے پریشان کن سال قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سال میں کووڈ19کی وبائی بیماری نے لاکھوں زندگیوں کو ختم کیا جبکہ 21ویں صدی میں دنیا بھر میںزندگی کی معمولات کی سرگرمیاں ٹھپ کردی جو کہ دہائیوںتک لوگوں کے اذہان میں نقوش چھوڑے گی۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا مانیٹرنگ کے مطابق یواین سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے کہا کہ 2020 آزمائشوں اورسختیوں کا سال رہا اب امید کی کرن نظر آرہی ہے۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے نئے سال کی آمد پروڈیوپیغام میں کہا کہ 2020 آزمائشوں اورسختیوں کا سال رہا، کووڈ 19 نے ہماری زندگیوں کومتاثرکیا اورتکالیف دیں، وبا پھیل رہی ہے جوموت نئی نئی شکلوں میں سامنے آرہی ہے۔ یواین سیکرٹری جنرل نے کہا کہ دنیا میں غربت، عدم مساوات اوربھوک بڑھ رہی ہے۔یواین سیکرٹری جنرل نے کہا کہ عالمی وبا کے باعث ہرجگہ عدم تحفظ ہے، کتنے ہی لوگ اپنی نوکریوں سے ہاتھ دھوبیٹھے، کووڈ کی وجہ سے سب نے ایک دوسرے کی مدد کرنا سیکھا، ہمارے فرنٹ لائنرزنے ہمیں سہارا دیا، سائنسدانوں نے ویکسین کو کم وقت میں تیار کیا۔ اگر ہم متحد اور پر امن ہوکر کر ایک دوسرے کا ساتھ دیں تو دنیا بہتر ہوسکتی ہے۔ پوری دنیا کونیا سال مبارک ہو، نئے سال میں امید کی کرن نظرآرہی ہے۔سیکرٹری جنرل نے کہا کہ کاربن سے پاک گیسوں کے اخراج کا ہدف 2050 تک حاصل کرنے کیلئے عالمی اتحاد قائم کیا جائے، آیے مل کرماحولیاتی بحران کا مقابلہ کریں اورکورونا کے پھیلاؤ کوروکیں۔
Comments are closed.