کووڈ19کی نئی سٹرین نے وادی کشمیر کے دروازے پر دستک دی /ڈاک
وائرس کی نئی سٹرین موجودہ کووڈسے 70فیصدی تیزی کے ساتھ پھیلتا ہے
سرینگر/30دسمبر: ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کشمیر نے کہا ہے کہ بھارت میں اب تک کووڈ 19کی نئی سٹرین میںمبتلاء مریضوں کی تعداد 20تک پہنچ کی گئی ہے جبکہ جموں میں بھی دو مریض اس نئی تبدیل شدہ بیماری کے شکار ہوئے ہیں اس صورتحال پر انتظامیہ اور محکمہ صحت کے افسران کو کشمیر میںتیاری کرلینی چاہئے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کشمیر کے صدر ڈاکٹر نثارالحسن نے کہا ہے کہ کوروناوائرس کی نئی سٹرین نے وادی کشمیر کے دروازے پر دستک دی ہے جس کیلئے سرکاری کو پہلے ہی تیاریاں کرلینی چاہئے ۔ انہوںنے کہا کہ وبائی بیماری جو نئی شکل میں سامنے آچکی ہے تیزی کے ساتھ پھیل رہی ہے اور وادی کسی بھی وقت وارد ہوسکتی ہے جس کیلئے ہمیںنگرانی کی کارروائیوںکوتیز کرنا چاہئے اور ہسپتالوں کو اس کیلئے تیاری کی حالت میںرکھنا ہوگا۔ ڈاکٹر نثارالحسن نے کہا کہ اس وائرس کی تبدیل شدہ ہیت سے بچنے کیلئے ہمیں اس کوکمونٹی میں داخل ہونے سے پہلے ہی روکنا چاہئے اور اگر یہ کووڈ 19کی طرح ہی کمونٹی میں داخل ہوگا تو اس کو پھر روکنا مشکل ہوجائے گا۔ حال ہی میں برطانیہ سے لوٹے کچھ لوگوں کے ٹسٹ مثبت آئے ہیں جن میں یہ نئی سٹریم پائی گئی ہے ۔ تغیر جسے VUI-202012/01 کہا جاتا ہے اس سے ایک پروٹین میں متعدد تغیرات لیتا ہے جسے وائرس انسانی جسم کے خلیوں میں داخل ہونے کے لئے استعمال کرتا ہے۔وائرس کی یہ تبدیلی پہلے برطانیہ میں دیکھی گئی جس نے متعدد ممالک میں اس کو پہنچایا جس کے پیش نظر قریب 50ممالک نے برطانیہ کے ساتھ فضائی رابطہ منعقطع کیا اور یوکے کیلئے سفری پابندی جاری کی جس میں بھارت بھی شامل ہیں ۔ یہ نئی سٹرین اصل وائرس سے بہت زیادہ جلدی پھیلنے والا ہے اور یہ 70فیصدی تیزی سے پھیلنے والا دیکھا گیا ہے جس نے برطانیہ میں تبادہی مچادی ہے ۔ انہوں نے کہا اس وقت ، ایسا لگتا ہے کہ نئی تناؤ کی علامات پہلے کی طرح ہی ہیں۔کھانسی اور بخار کے علاوہ ، دوسرے وائرس سے متاثرہ افراد میں جو علامات پائی جاتی ہیں ان میں تھکاوٹ ، پٹھوں میں درد ، سر درد ، بھوک میں کمی ، اسہال اور ذہنی الجھن شامل ہیں۔نئی شکل اسی پرانے طریقوں سے پھیلتی ہے۔ جب یہ متاثرہ شخص کھانسی کرتا ہے ، چھینک دیتا ہے یا بولتا ہے تو یہ سانس کی بوندوں سے لوگوں کے درمیان پھیلتا ہے ۔ڈاکٹر نثار نے کہاکہ اس سے بچنے کیلئے بھی وہی ہدایات ہیں جو کووڈ 19سے بچنے کیلئے یعنی ماسک کا استعمال کرنا، سماجی دوری قائم رکھنا اور ہاتھوں کو بار بار دھونا ہے ۔
Comments are closed.