سی آئی کے کی جنوبی کشمیر کے کئی مقامات پر چھاپہ مار کارورائی

وحیدالرحمان پرہ سمیت کئی مقامات پر تلاشی کارورائیاں ، اہم دستاویزات بھی ضبط

سرینگر/30دسمبر: سی آئی کے کے نے بدھ کے روز جنوبی ضلع پلوامہ میں محبوس پی ڈی پی یوتھ لیڈر وحید الرحمان پرہ کی رہائش گاہ سمیت کئی مقامات پر چھاپہ مار کارروائی انجام دی ۔ سی این آئی کے مطابق جموں و کشمیر پولیس کی ایک ونگ کاؤنٹر انٹیلی جنس کشمیر (سی آئی کے) کی ایک ٹیم نے بدھ کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) یوتھ صدر وحید الرحمن پرہ کی رہائش گاہ سمیت مختلف مقامات پر چھاپہ ماری کی ہے۔سی آئی کے (کاؤنٹر انٹیلی جنس کشمیر) نے کچھ بینک ٹرانزیکشن، حوالہ رقم اور پاکستان تجارتی رابطوں کے سلسلے میں پی ڈی پی یوتھ صدر وحید الرحمن پرہ کی رہائش گاہ نائرہ کے علاوہ ضلع کے محتلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائی انجام دی ۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق سی آئی کے کے ہمراہ سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) اور پولیس کی ایک ٹیم ضلع پلوامہ میں مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائی انجام دے رہی ہے۔ذرائع کے مطابق کاؤنٹر انٹیلی جنس نے اننت ناگ کے رہائشی عمر وانی اور سیر اننت ناگ کے غلام نبی کے گھروں میں چھاپے ڈالے اور کچھ اہم دستاویز ضبط کئے۔ بتایا جاتا ہے یہ دونوں پی ڈی پی کے یوتھ لیڈر وحید الرحمن پرہ کے قریبی ساتھیوں میں شمار کئے جاتے ہیں۔وہیں سرینگر کے سنت نگر علاقے میں واقع اسٹار ہسپتال میں بھی سی آئی کی جانب سے تلاشی جاری ہے۔

Comments are closed.