عمر آباد لاوئے پورہ سرینگر میں قریب 18گھنٹوں تک جاری رہنے والی مسلح تصادم آرائی اختتام پذیر

عسکری تنظیم البدر سے وابستہ تین جنگجو جاں بحق ہو ، اسلحہ و گولہ بارود بھی ضبط ،عمارت بھی مکمل طور پر تباہ

جھڑپ کے بعد علاقے میں پُر تشدد جھڑپ ، جنوبی کشمیر کے بیشتر علاقوں میں انٹر نیٹ خدمات معطل

سرینگر/30دسمبر: شوپیان کے کنی گام کے بعد شہر سرینگر کے عمر آباد لاوئے پورہ علاقے میں قریب 18گھنٹوں تک جاری رہنے والی مسلح تصادم آرائی میں عسکری تنظیم البدر سے وابستہ تین جنگجو جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ ایک عمارت تباہ ہو گئی ۔جھڑپ کے بعد علاقے میں نوجوانوں اور فورسز کے درمیان پُر تشدد جھڑپیں بھی ہوئی جس دوران مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس کو آنسو گیس کا استعمال کرنا پڑا ۔ جبکہ جھڑپ میں جنوبی کشمیر سے تعلق رکھنے والے تین جنگجوئوں کی ہلاکت کے بعد جنوبی کشمیر کے بیشتر علاقوں میں انٹر نیٹ خدمات معطل کر دی گئی ۔ آئی جی پی کشمیر نے جھڑپ میں تین جنگجوئوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جھڑپ کے مقام سے اسلحہ و گولہ بارود بھی ضبط کر لیا گیا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق عمر آباد لاوائے پورہ نزدیک ہوکرسر جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فوج کی 2 آر آر، سی آر پی ایف اور پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم منگل کی شام دیر گئے قریب 5بجے علاقے کا محاصرہ کیاتھا جس دوران گھر گھر تلاشی آپریشن شروع کیا۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ علاقے میں تلاشی آپریشن کے دوران اس وقت گولیوںکی گرن گرج سنائی دی جب علاقے میںچھپے بیٹھے جنگجوئوں نے فرار ہونے کی کوشش میں گولیاں چلائی جس کے ساتھ ہی علاقے میں جھڑپ شروع ہوئی ۔ ذرائع کے مطابق علاقے میں جھڑپ کی شروعات کے ساتھ ہی تمام راستوں کو سیل کر دیا گیا اور فوج و فورسز کی اضافی کمک طلب کی گئی اور جنگجوئوںکے خلاف فیصلہ کن آپریشن شروع کر دیا گیا ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ابتدائی گولیوں کے تبادلے کے بعد علاقے میں خاموشی چھا گئی اور جنگجوئوں نے ایک نزدیکی عمارت میں پنا ہ لی جبکہ اندھیرا چھا جانے کے ساتھ ہی علاقے میں روشنی کے آلات نصب کر دئے گئے اور جنگجوئوںکے فرار ہونے کے تمام ممکنہ راستوں کو سیل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق رات دیر گئے علاقے میں اس وقت گولیوںکی گرن گرج دوبارہ سنائی دی جب جنگجوئوں نے فرار ہونے کی کوشش میں اندھادھند گولیاں چلائی جس کے ساتھ ہی فورسز نے بھی جوابی کارورائی کی ۔ اسی دوران رات بھر علاقے میں وقفہ وقفہ سے گولیوں کا تبادلہ جاری رہنے کے بعد بدھ کی اعلیٰ صبح علاقے میں جونہی آپریشن بحال ہوا تو ایک جنگجو جاں بحق ہو گیا جبکہ کچھ دیر بعد گولیوں کے تبادلے کے ساتھ ہی دو مزید جنگجو بھی جاں بحق ہو گئے جبکہ عمارت جس میں جنگجو چھپے تھے کو کافی نقصان پہنچ گیا ۔ کشمیر زون پولیس نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر جانکاری فراہم کرتے ہوئے ایک ٹویٹ میں کہا کہ سرینگر جھرپ میں تین جنگجو جاں بحق ہوگئے ۔ذرائع کے مطابق ہلاک شدہ عسکریت پسندوں کی شناخت اعجاز رسول ساکنہ متریگام پلوامہ، زبیر احمد ساکنہ ترکوانگام شوپیاں اور اطہر مشتاق ساکنہ پلوامہ کے طور پر ہوئی ہے لیکن پولیس نے ابھی تک اس کی تصدیق نہیں کی ہے ۔ ادھر آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے بھی جھڑپ میں تین جنگجوئوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مہلوک جنگجو سے ہتھیار بھی بر آمد کر لیا گیا ہئے ۔

Comments are closed.