سرینگر/29دسمبر: پیرپنچال کے آر پار تازہ برفباری کے باعث جموں میں منگل کو گہری دھند کی وجہ سے معمولات زندگی متاثر ہوئے یہاں تک کہ ہوائی سروس بھی متاثر ہوئی اور کئی اڑانیں منسوخ جبکہ سات میں تاخیرہوئی۔گہر ی دھند کے باعث صبح کے اوقات گاڑیوں کو بھی چلنے میںکافی دشواریوںکا سامنا ہوا اور انہیں پیڈ لائٹس کا استعمال کرنا پڑا۔ سی این آئی کے مطابق پیر پنچال کے آر پار سوموار کی شام سے ہی موسمی صورتحال میں تبدیلی آئی اور سرینگر سمیت وادی کے کئی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی درجے کی برفباری ریکارڈ کی گئی ۔ وادی کشمیر میںہوئی تازہ برفباری کے باعث جموں میں بھی منگل کی اعلیٰ صبح گہری دھند کے باعث لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ جموں میں صبح قریب 11بجے تک گہرے دھند کے باعث کچھ دکھائی نہیں دیا جبکہ ٹرانسپورٹ میںبھی کافی خلل واقع ہوئی اور گاڑیوں کو ہیڈ لائٹس کا استعمال کرنا پڑا۔ ادھر گہرے دھند کے باعث فضائی ٹریفک بھی خلل واقع ہوئی اور کئی پروازیں بھی منسوخ کر دی گئی ۔ جموں ائر پورٹ ڈائریکٹر پریاوت رنجن بیوریا کے مطابق دھند کے نتیجے میں کم روشنی کے باعث ابھی تک ہوائی سروس پوری طرح بحال نہیں ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ آج صبح چار اڑانوں کو منسوخ کیا گیا جبکہ کئی ایک میں تاخیر ہوئی۔انہوں نے مزید کہا کہ صبح نو بجے جموں ائر پورٹ پر روشنی بہت ہی کم تھی تاہم بعد میں ایک بجے اس میں کچھ بہتری آئی۔ خیال رہے کہ وادی کشمیر کے ساتھ ساتھ جموں میں بھی شدید سردی کے لہر کے باعث لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.