پیر پنچال کے آر پار موسم نے پھر بدلی کروٹ ، کہیں جم کر تو کہیں ہلکی برفباری ریکارڈ

تازہ برفباری اور بارشوں سے شدیدسردی نے لوگوں کو کپکپا دیا، شبانہ درجہ حرارت میںبہتری

24گھنٹوں کے دوران ہلکی برفباری کا امکان جبکہ 30دسمبر کی شام سے موسم میں بہتری آئی گی / محکمہ موسمیات

سرینگر/29دسمبر: محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کے عین مطابق پیر پنچال کے آر پار بالائی علاقوں کے ساتھ ساتھ کئی میدانی علاقوں میں بھی رواں موسم کی تازہ برفباری ریکارڈ کی گئی ۔شہر سرینگر میں ہلکی جبکہ وادی کے دیگر علاقوں میں درمیانی درجے کی برفباری ریکارڈ کی گئی ۔ تازہ برفباری اور بارشوں کے باعث شدیدسردی نے لوگوں کو کپکپا دیا۔ ادھر پہاڑی علاقوں میں ایک فٹ کے قریب برفباری ہوئی ہے جبکہ میدانی علاقوں میںہلکی سے درمیانی درجے کی برفباری کے نتیجے میں وادی میںمعمولات زندگی درہم برہم ہوکے رہ گئی۔ جواہر ٹنل ، پہلگام ، سونہ مرگ ، گزیر اور گلمرگ کے علاوہ پیر کی گلی اور زوجیلا پر تازہ برفباری کے ریکارڈ کی گئی ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے اگلے 24گھنٹوں تک ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کرتے ہوئے بتایا کہ 30دسمبر کی شام سے ہی موسمی صورتحال میں بہتری آنے کا امکان ہے ۔ سی این آئی کے مطابق محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے عین مطابق سوموار اور منگل کی درمیابی رات سے ہی موسم میں تبد یلی آتے ہوئے بالائی علاقوں کے ساتھ ساتھ میدانی علاقوں میں بھی ہلکی برفباری ہوئی ۔ رات سے ہی گلمرگ ، سونہ مرگ ، زوجیلا اور پیر کی گلی کے علاوہ پیز پنچال کی پہاڑیوں پر طویل خشک سالی کے بعد برف و باراں کا سلسلہ شروع ہوا۔ جو آخری اطلاعات ملنے تک وقفہ وقفہ سے جاری تھی جبکہ شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر علاقوں میں منگل کی صبح ہلکی برفباری ریکارڈ کی گئی ۔ جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کے پہاڑی علاقوں میں بھی بھاری برفباری ہوئی ہے ذرائع نے بتایا کہ شوپیاں کے پہاڑیوں پر 1فٹ سے 1.5فٹ برف پڑی ہے جبکہ میدانی علاقوں میں چھ انچ سے 7انچ برف ہوئی۔ اس کے علاوہ وسطحی ضلع بڈگام کے دور دراز علاقوں میں بھی شدید برفباری سے سخت سردی پیدا ہوئی۔ گاندربل ، کنگن اور سونہ مرگ میں شدید برفباری کے نتیجے میں سونہ مرگ سرینگر شاہراہ پر ٹریفک کو چلنے کی اجازت نہیں دی گئی ۔ ادھر شہر آفاق گلمرگ میں ہوئی شدید برفباری سے وہاں سیر پر آئے ہوئیے سیلانیوں نے برفباری کا خوب مزہ لیا ۔ برفباری کے نتیجے میں گلمرگ سرینگر شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل متاثرہ ہوئی ۔ ادھر سرینگر میں بھی منگل کی صبح ہلکی برفباری ریکارڈ کی گئی ۔ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق پیر پنچال کے آر پار اگلے 24گھنٹوں تک میدانی علاقوں کے ساتھ ساتھ بالائی علاقوں میں بھی برفباری ہونے کے امکانات ہے اور کہا کہ موسمی صورتحال میں 30دسمبر کے بعد ہی بہتری آنے کی امید ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی علاقوں کے ساتھ ساتھ میدانی علاقوں میں کہیںکہیں پر ہلکی سے درمیانہ درجے کی بارشیں ہوسکتی ہے جبکہ سوموار تک وقفہ وقفہ سے ہلکی بارشوں کی وجہ سے درجہ حرارت میں مزید گراوٹ آسکتی ہے۔

Comments are closed.