برفباری کے باوجود سرینگر جموں شاہراہ پر بنا خلل ٹریفک کی آمد رفت جاری

تاریخی مغل روڑ پر 20دنوں سے زائد عرصے سے ٹریفک کی نقل و حمل بند

سرینگر/29دسمبر: تازہ برفباری کے باوجود بھی تین سو کلو میٹر جموں سرینگر شاہراہ پر گاڑیوں کی آمد رفت منگل کے روز بھی ایک طرفہ جاری رہی جس کے ساتھ ہی گاڑیوں کو جموں سے سرینگر کی طرف آ نے کی اجازت دی گئی تاہم مخالف سمیت سے کسی بھی گاری کو آنے کی اجازت نہیں دی گئی ۔ادھر محکمہ ٹریفک کے مطابق موسم ساز گار رہنے کی صورت میں آج سرینگر سے جموں کی طرف گاڑیوںکو جانے کی اجازت ہو گی۔ادھر تاریخی مغل شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بند پڑی ہوئی ہے ۔ قاضی گنڈ سے کرنٹ نیو ز آف انڈیا کو نمائندے نے مزید تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ سڑک کی خستہ حالی کو مد نظر رکھتے ہوئے تین سو کلو میٹر لمبی شاہراہ پر کئی جگہوں پر قابل آمد رفت نہیں ہے جس کے بعد محکمہ ٹریفک نے مسافروں کے جان و مال کی حفاظت کے پیش نظر شاہراہ پر صرف ایک طرفہ ٹریفک کی نقل و حمل جاری رکھی ۔نمائندے کے مطابق منگل کو بھی سرینگر جموں شاہراہ پر صرف ایک طرفہ ٹریفک جاری رہا جس کے ساتھ ہی گاڑیوں کو جموں سے سرینگر کی طرف آنے کی اجازت دی گئی تاہم مخالف سمیت سے کسی بھی گاری کو آنے کی اجازت نہیں دی گئی ۔نمائندے کے مطابق جموں سے سرینگر کی طرف ہزاروں مسافر و مال بردا ر گاڑیاں روانہ ہوئی تاہم یہاں سے کسی بھی گاڑی کو چلنے کی اجازت نہیں دی گئی ۔ادھر ٹریفک حکام کے مطابق موسم سا زگار رہنے کی صورت میں سرینگر سے جموں کی طرف گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دی جائے گئی ۔تاہم مسافروں سے گزارش کی جاتی ہے کہ وہ سفر کرنے سے پہلے ٹریفک کنٹرول روم سے رابطہ کریں ۔ادھر بھاری برفباری کے بعدتاریخی مغل روڑ کو ٹریفک کی آمد رفت کیلئے بند کیا گیا جو ہنوز بند پڑی ہوئی ہے ۔ ٹریفک کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ شاہراہ ٹریفک کی آمد رفت کیلئے بند پڑی ہوئی ہے اور ابھی ان کو کھولنے کا کوئی حتمی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے ۔

Comments are closed.